کرک اگین رپورٹ۔بابر اعظم پی ایس ایل ہسٹری میں ریکارڈ قائم کرتے بدترین تاریخ لکھواگئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بابر اعظم نے پاکستان سپرلیگ میں 3 ایسے کام کردیئے جو پہلے کبھی کسی کے نہ تھے۔اسی طرح رضوان نے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک تاریک کام کردیا۔
بابر اعظم پی ایس ایل تاریخ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے کرکٹر بن گئے لیکن اسی اعزاز والے میچ میں وہ برباد ہوگئے ہیں۔ان کی قیادت میں پشاور زلمی پہلی بار پی ایس ایل تاریخ میں پلے آف میں نہ پہنچ سکی۔یوں یہ منفی ریکارڈ ان کے نام ہوگیا۔
رضوان کے بعد بابر بطور بیٹراور بطور کپتان ناکام،اتفاق یاکچھ اور، اہم جوابات دونوں کیلئے
اسی طرح وہ پی ایس ایل ہسٹری میں 10 میں سے 9 میچز میں ناکام رہنے والے پہلے کپتان بنے۔یہ 2022 میں کراچی کنگز کیلئے تھا۔اب رضوان نے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملتان سلطانز کو 10 میں سے 9 شکستیں بطور کپتان اپنے نام درج کیں۔