لاہور،کرک اگین رپورٹ۔ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس میں شاہین شاہ آفریدی چھاگئے۔ایونٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکرز بن کر ایونٹ کا اختتام کیا ہے۔انہوں نے 13 میچز میں 19 وکٹیں لیں۔بہترین بائولنگ 3 رنزکے عوض 3 وکٹیں تھی۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین نے کراچی کنگز کے حسن علی اور عباس آفریدی کی 17 وکٹوں کو کراس کیا،یہی نہیں ان کے ساتھی کھلاڑی حارث رئوف نے بھی 17 وکٹوں پر فل سٹاپ لگایا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد اور فہیم اشر جو کہ فائنل سے قبل تک 16،16 وکٹوں کے ساتھ تعاقب میں تھے،ان کے پاس بھرپور موقع تھا۔سب ناکام ہوگئے۔
Related Posts
Add A Comment