لندن ،کرک اگین رپورٹ
اور 426 رنز کے جواب میں 2 پر ٹیم باہر،فاتح ٹیم پھر افسردہ ،نیا ریکارڈ
یہ ایک حقیقت ہے ۔ایک مذاق نہیں۔ محدود اوور فارمیٹ کے طویل حصے میں یہ سب سے مختصر میچ کلب کرکٹ کق میچ ہے لیکن انٹرنیشنل نیوز کی ہیڈ لائنز بن گیا ہے ۔انگلینڈ میں ایک ٹیم نے 426 رنز بنائے .مخالف ٹیم صرف دو رنز کرسکی اور وہ صفر پر آؤٹ ہو سکتی تھی۔ فاتح ٹیم یہ سوچ کر فتح کا جشن منانے کی بجائے دو رنز بننے پر پریشان نظر آئی۔
رچمینڈ الیون نےٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ ان کے گلے میں پڑا کیونکہ حریف نارتھ لندن کلب کی تھرڈ الیون نے دعوت ملنے پر 426 رنزبنائے ۔اس کے بعد رچمینڈ الیون صرف دو رن بنا کر آؤٹ ہوئی اور 424 رنز سے ہارگئی
۔ اس نے 34 بالز کھیلیں۔ یہ 45 اوور فی اننگ کا میچ تھا ۔نارتھ لندن کے کپتان ٹام سپوٹن کے لیے ٹاس ہارنا بہت اچھا ثابت ہوا ۔مڈل سیکس لیگ کے تیسرے درجے کی ڈویژن میں کھیلتے ہوئے ان کی ٹیم نے 45 اوورز میں 426 رنز بنائے اور پھر رچمینڈ الیون کو 34 گیندوں میں صرف دو رنز پرباہر کر دیا۔اب اس کے بعد بھی کھلاڑی پریشان تھے۔ کیونکہ دو میں سے ایک رن وائیڈ بال کا تھا۔ دوسرا سلپ میں ایک کیچ کے ڈراپ کے نتیجے میں بنا تھا۔