| | | | |

رضوان نے دھانی کو ٹکر ماردی،پیسر وکٹ کا جشن منانے میدان سے باہر،ٹیم دیکھتی رہ گئی

لاہور،کرک اگین رپورٹ 

رضوان نے دھانی کو ٹکر ماردی،پیسر وکٹ کا جشن منانے میدان سے باہر،ٹیم دیکھتی رہ گئی۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنے ہی پیسر شاہ نواز دھانی کو ہوائی ٹکر مارکر زمین بوس کردیا۔پیسر اس وقت فیلڈر کے روپ میں تھے۔انہوں نے گرائونڈ میں پلٹیاں کھاتے ہوئے جب واپسی کی تو رضوان بھی گرائونڈ میں پریشانی میں  پڑے تھے کہ ایسے میں  دھانی نے اپنی اڑی شکل کو سمائلی کردیا۔

پی ایس ایل 7،نیا مرحلہ،نیا میدان،پشاور ہفتہ میں دوسری بار ملتان کے مقابل،کیا نتیجہ نیا دے سکیں گے؟

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ کے دوران  جب پشاور زلمی نے ننگ شروع کی تو  اسے 183 رنزکے ہدف کا چیلنج تھا۔موزاربانی کی بال پر کامران اکمل نےاونچاشاٹ کھیلا۔ایک جانب سے وکٹ کیپر دوڑے تو دوسری طرف سے شاہ نواز دھانی ۔دیکھاجائے تو یہ کیچ دھانی کا ہی بنتا تھا لیکن تیزرفتاری سے بال پر نگاہیں دوڑائے سلطانز کے کپتان دوڑے جارہے تھے۔ایسے میں بال دھانی کے ہاتھوں میں گم ہوا۔ساتھ ہی رضوان زوردار انداز میں دھانی سے ٹکرائے،دھانی پلٹیاں کھاتے گرائونڈ میں گرے ،یکدم کھڑے ہوگئے،چہرے پر ہوائیاں سجی دیکھ کر رضوان یہ سمجھے کی ان کی ٹکر سے کیچ ڈراپ ہوگیا،اس لئے وہ مایوس سے تھے۔

ایسے میں دھانی نے جشن منانا شروع کیا تو رضوان مسکراتے ہوئے کھڑے ہوئے۔سب سے پہلے یہ دونوں کھلاڑی ہی بغل گیر ہوئے،جن کا ٹکرائو ہوا تھا۔

یہ سطریں تحریر کئے جانے تک ملتان سلطانز کے 182 کے جواب میں پشاور زلمی8 اوورز میں 3 وکٹ پر51 اسکور بنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *