کرک اگین رپورٹٹی 20 ورلڈکپ،پی سی بی نے آئی سی سی کو باقاعدہ آگاہ کردیا،بڑا دعویٰ،جمعرات کو کپتانوں کی پریس کانفرنس۔۔ٹی 20 ورلڈکپ 2026،جمعرات کو 2 ممالک میں کپتانوں کی پریس کانفرنس،نجم سیٹھی کی رائے بھی آگئی۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کا بگل بجنے والا ہے۔بھارت اور سری لنکا میں ایک ہی دن کپتانوں کی پریس کانفرنس ہونگی اور فوٹو سیشن ہوگا۔بھارت مرکزی میزبان اور سری لنکا کو ہوسٹ ہے۔ایسے وقت میں پریس کانفرنس ہونگی،جب کہ پاکستان اور بھارت کے حوالہ سے غیریقینی ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کو تحریری طور پر اپنی حکومت کے حوالہ سے فیصلہ سے آگاہ کردیا ہے اور اس کے مندرجات سامنے نہیں آسکے۔معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے کہا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو باقاعدہ آگاہ کردیا ہے کہ پاکستان 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے وارم اپ میچز میں پاکستان کیلئے بیڈ نیوز یہ رہی ہے کہ اس کا اکلوتا پریکٹس میچ بارش کی نذر ہوگیا۔کولمبو میں ہونے والی بارش کے سبب پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ ختم کردیا گیا۔بھارت نے ٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میچز میں جنوبی افریقا کو ہرادیا۔افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی۔نمیبیا نے سکاٹ لینڈ کو ہرادیا۔
بھارت نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا ہے،دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے افغانستان کو ریکارڈ 311 رنزکے تعاقب میں بڑی جیت نام کی۔فائنل میں انگلینڈ سے اس کا مقابلہ ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے بھارتی میڈیا سے بات چیت میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میچ کے لئے بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔بات ہورہی ہے۔پاکستان نے اس بار تگڑا کام کیا ہے لیکن کچھ بھی ممکن ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آئی سی سی پاکستان کے خلاف عدالت میں کچھ نہیں کرسکتا،اس لئے کہ حکومت نے منع کیا ہے،یہی جواب بھارت پہلے ہی دے چکا ہے۔تو اب آئی سی سی کے پاس کیا جواز ہوگا۔نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ دیگر ممالک کے بورڈز بھی اندر خانہ پاکستان کے ساتھ ہیں لیکن سامنے نہیں آتے۔
