کولمبو۔کرک اگین رپورٹ۔آئرلینڈ بھی قریب آکر بہت دور،سری لنکا بھی جیت گیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں کم سے کم سری لنکا نے کچھ دیر پریشانی میں رہنے کے بعد آئر لینڈ کو آخر میں قابو کرلیا۔بھارت کے ساتھ کوہسٹ سری لنکا نے میگا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے اور گروپ بی کے اپنے پہلے میچ میں 20 رنز سے جیت نام کی۔
یہ الگ بات ہے کہ پہلے کھیل کر اس نے6 وکٹ پر 163 رنزبنائے،جوکسی بھی طرح زیادہ نہ تھے۔کوشال مینڈس نے 56 اورکامنڈو مینڈس نے 44 رنزبناکر یہ ٹوٹل فراہم کیا۔
جواب میں آئرش ٹیم جو ایک موقع پر14 اوورز میں صرف 2 وکٹ پر 100 سے زائد رنزبناچکی تھی،ڈگمگا گئی اور اس کی وکٹیں تیزی سے گرتی گئیں۔پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 143 رنزپر باہر تھی۔آخری 8 وکٹیں صرف 38 رنز جوڑ سکیں۔
ہیری ٹیکٹر نے 40 اورراس اڈیئر نے 34 رنزبنائے۔باقی کوئی سیٹ نہ ہوسکا۔
سری لنکا کی جانب سے ہاسارنگا نے25 اورتھکاشنے نے 23 رنز دے کر 3،3 وکٹیں لیں۔
