پہلی جیت کی تلاش،گلین میکسویل بھی حیدر آباد سکواڈ میں شامل۔آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کراچی پہنچ کر حیدرآباد کنگز مین کو جوائن کرلیا۔ وہ آج رات نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگز کے درمیان ہونے والے میچ میں دستیاب ہوں گے۔ پہلی گیند شام 7 بجے ڈالی جائے گی۔
سپر ہفتہ ڈبل ہیڈر کا آغاز آج دوپہر 2.30 بجے پشاور زلمی کے لاہور قلندرز میچ سے ہوگا۔
