لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔نئی فرنچائز حیدر آباد کنگز مین نے سب کو حیران کردیا۔پی ایس ایل 11 میں ڈیبیو کرنے والی ٹیم فائنل سے ایک میچ دور۔ملتان سلطانز کو باہر کردیا ہے۔پی ایس ایل ہسٹری میں ابتدائی 4 میچ میں شکست کے ساتھ آغاز کرنے والی ٹیم کا مثالی کم بیک تھا۔شان مسعود کے علاوہ سلطانز کیلئے کوئی کھڑا نہ ہوا۔اکثریتی بیٹرز اپنی غلطیوں سے گئے۔شان مسعود نے 69 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیل کر کنگز مین کیلئے 160 رنزکے ہدف کو ممکن بنایا لیکن بہر حال یہ کم تھا۔میچ اور ملتان سلطانز کے پی ایس ایل 11 سفر کا اختتام 8 وکٹوں کی بڑی شکست کے ساتھ ہوا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے ایلیمنٹر 1 میں حیدر آباد کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔3 اوورز ختم ہونے سے ایک گیند قبل تک سلطان زنے 28 رنزکا بہتر آغاز لے لیا تھا لیکن اسی اوور کی آخری بال پر سٹیون سمتھ نے نہایت غیر ذمہ دارانہ سٹورک کھیلا،وہ اس سے قبل بھی ایسی حرکت میں کیچ ہوتے بچے تھے لیکن اس بار معاذ صداقت نے کیچ لے کر سابقہ کوتاہی کا ازالہ کیا۔ساتھ میں اپنے بائولر محمد عامر کا غصہ بھی کم کیا۔سمتھ 10 بالز پر 13 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔8 رنزکے اضافہ سے دوسرے اوپنر صاحب زادہ فرحان نے بھی یہی لاپرواہی کی۔غیر ذمہ دارانہ کیچ اٹھادیا،جسے صائم ایوب بے دبوچ لیا۔بائولر عاقجف جاوید تھے۔فرحان 15 رنزبناسکے۔سلطانز کے بیٹرز سنبھل نہ سکے۔36 کے سکور پر جوش فلپ6 رنزبناکر حنین شاہ کی گیند پر ایل بیو آئوٹ ہوئے۔51 کے سکور پر کپتان آشٹن ٹرنر نے بھی ہوا میں بیٹ گھماکرحسن خان کو کیچ دیا۔بائولر صائم ایوب تھے۔وہ 9 رنزکرسکے۔ایک رن کے اضافہ سے عرفات مہناس1 کرکے گلین میکسویل کی بال پر ایل بی ہوگئے۔ایک اینڈ پر کھڑے شان مسعود کا ساتھ معمولی محمد نواز نے 18 رنز دے کر کیا۔پیٹر سیڈل نے 9 رنزکے اضافہ سے حصہ ڈالا۔93 پر 7 وکٹ گنوانے والی ٹیم کو دراصل شان مسعود نے ہی ریسکیو کیا۔وہ اپنی ٹیم کے اوورز 20 پورے کھلا گئے۔سلطانز کا سکور 9 وکٹ پر 159 ہوا۔شان مسعود 46 بالز پر 69 رنز کے ساتھ ناقابل شکست لوٹے۔انہوں نے 4 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔سلطانز کی اننگ میں یہی 4 ہی چھکے رہے۔کوئی اور چھکا نہ لگاسکا۔7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔حنین شاہ نے 31 رنز،عاکف جاوید نے30 رنز دے کر اورمحمد علی نے34 رنز دے کر2،2 وکٹیں لیں۔
جواب میں حیدر آباد کنگز مین کو دبائو کم ہونے کی وجہ سے کپتان مارنس لبوشین کی وکٹ جلد گری تو بھی کوئی پرابلم نہ ہوئی۔لبوشین 11 رنزبناکرمحمد اسماعیل کی بال پرصاحب زادہ فرحان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔معاذ صداقت اور عثمان خان نے سکور ساڑھے 4 اوورز میں 52 کردیا۔سلطانز کے بیٹرز کی طرح بائولرز بھی ہمت ہارچکے تھے۔چنانچہ دوسری کامیابی کیلئے ان کو مار کھانی پڑی۔دوسری وکٹ 11 ویں اوور میں 120 کے سکور پر ملی،جب عثمان خان سٹیون سمتھ کی بال پرمحمد نواز کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔انہوں نے 35 گیندوں پر3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 65 رنزبنائے۔دوسری وکٹ پر معاذ صداقت کے ساتھ صرف 53 گیندوں پر 102 رنز کی بڑی شراکت قائم کی۔اننگ کے 13 ویں اوور میں معاذ صداقت نے 25 بالز پر اپنی ہاف سنچری مکمل کرلی۔حیدر آباد کنگز مین نے ہدف 15.2 اوورز میں2 وکٹوں پر پورا کرکے 8 وکٹوں کی جیت نام کی۔معاذ صداقت 32 بالز پر 64 رنز کے ساتھ ناقابل شکست لوٹے۔صائم ایوب کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔اسماعیل اور سمتھ نے ایک ایک وکٹ لی۔ملتان نے 8 بائولرز کا استعمال کیا۔
حیدر آباد کنگز مین نے اس کامیابی کے ساتھ ہی ملتان سلطانز کا قصہ تمام کردیا ہے۔فاتح ٹیم ایلیمنٹر 2 میں پہنچ گئی ہے۔جہاں اس کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے جمعہ یکم مئی کو لاہور ہی میں ہوگا۔اس میچ کی فاتح ٹیم اتوار 3 مئی کو اسی مقام پر پشاور زلمی سے فائنل کھیلے گی۔
