لندن۔کرک اگین رپورٹ۔ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2026،انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو لگام دے دی،گروپ 2 سے ٹاپ سیمی فائنلسٹ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہراکر آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں گروپ 2 سے ٹاپ کرلیا ہے اور اس گروپ میں پہلی بار ویسٹ انڈیز کو شکست ہوئی ہے اور انگلینڈ واحد ناقابل شکست ٹیم کے طور پر سیمی فائنل میں تاپ 1 کے طور پر پہنچ گئی ہے۔
لارڈز لندن میں کھیلے گئے اہم میچ میں انگلیش ویمنز ٹیم نے 7 وکٹ پر 186 رنزبنائے۔ڈینی ویٹ ہوگ نے 65 رنزکی اننگ کھیلی۔جواب میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم دبائو میں رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 148 رنزبناسکی۔یوں انگلینڈ ویمنز ٹیم نے 38 رنز سے جیت نام کی۔
ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ،انگلینڈ کا بڑا آغاز،سری لنکا میدان بسجود
اس گروپ میں انگلینڈ 4 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ اور ویسٹ انڈیز 4 4 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے 4،،4 میچز میں 4،4 پوائنٹس ہیں۔
