ٹرینیڈاڈ ۔کرک اگین رپورٹ ۔ پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،پہلا ٹیسٹ،ٹیم اور ٹاس اپ ڈیٹ ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہو رہا ہے۔ یہ یہاں کا پہلا ٹیسٹ اور ویسٹ انڈیز کا 13 ٹیسٹ سینٹر ہے۔
میزبان ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ماضی قریب کے مقابلے میں کچھ زیادہ پر اعتماد اس لیے ہے کہ پاکستان آخری ٹیسٹ سیریز بنگلہ دیش میں ہارا ہے اور جب کہ ویسٹ انڈیز نے اپنی آخری ٹیسٹ سیریز میں گزشتہ ماہ سری لنکا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دی ہے۔
اتفاق سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر ویسٹ انڈیز آٹھویں اور پاکستان 9 ویں نمبر پر ہے۔
پاکستان بابراعظم کی قیادت میں ایک بار پھر 30 ماہ کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ کھیلے گا ۔ شان مسعود کی قیادت میں کھیلے گا 16 میچز میں سے پاکستان کو 12 میچز میں شکست ہوئی ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری چار ٹیسٹ سیریز ڈرا کی ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 26 سال قبل 2000 میں آخری بار ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،پہلا ٹیسٹ،26 سال بعد پہلا خطرہ،ٹیم اپ ڈیٹ
پاکستان کا پیس اٹیک اور بیٹنگ لائن کافی حد تک تبدیل ہے۔آج 25 جولائی سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کے 11 کھلاڑی یہ ہیں۔
آذان اویس،امام الحق،شان مسعود،بابر اعظم،محمد رضوان،سلمان علی آغا،عامر جمال،علی عثمان،محمد علی،ختم شہزاد اور محمد عباس ۔علی عثمان سپنر ہیں۔ٹیسٹ ڈیبیو پر ہیں۔
ٹاس اپڈیٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کر دیا ہے۔
