ملتان۔پی سی بی میڈیا ریلیز۔محمد نواز انگلی کی انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر ہوگئے۔
محمد نواز ٹورنامنٹ میں پاکستان گولڈ کی نمائندگی کر رہے تھے.12اگست کو پاکستان بلوز کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے بال لگنے کی وجہ سے نواز کی دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی فریکچر ہوئی۔
فخر زمان نے مسلسل دوسری سنچری جڑ دی،ملتان سٹیڈیم میں رنگ بکھر گئے
پی سی بی سپورٹس سائنس اور ایکسر سائز میڈیسن ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کو نواز کے سکین کروائے۔محمد نواز کم از کم تین ہفتے کیلئے ایکشن سے باہر ہوگئے، دو ہفتے بعد این سی اے رپورٹ کریں گے۔
