کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایشیا کپ ویمنز 2026، پاکستان ویمنز ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ ویمنز 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد وہ فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔
دبئی میں کھیلے گئے اس اہم ناک آؤٹ مقابلے میں سری لنکا ویمنز نے پاکستان کو ہرا کر فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا، جہاں اب ان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ اس میچ کی کرکٹ اپڈیٹ کے مطابق، سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنا سکی۔ قومی ٹیم کی جانب سے سب سے نمایاں کارکردگی کپتان فاطمہ ثنا کی رہی، جنہوں نے 36 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں۔
جواب میں سری لنکن ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 33 رنز پر ان کی ابتدائی چار وکٹیں گر گئیں۔ لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنے ہوش نہیں گنوائے۔ پانچویں وکٹ پر کویشا دلہاری اور ہرشیتھا سمارا وکرما نے انتہائی ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو مشکلات سے باہر نکال دیا۔دونوں کے درمیان 67 رنز کی شراکت ہوئی فاطمہ ثنا نے 100 کے مجموعی سکور پر یرشیتھا کو 36 کے انفرادی سکور پر شکار کر لیا ۔یہاں کچھ امید جاگی ۔اگلی سیٹ بیٹر کویشا دلہاری بھی فاطمہ ثنا کا شکار بنی اور وہ 33 رنز بنا کر پویلین لوٹیں تو سری لنکا کا سکور 6 وکٹ پر 109 تھا اور 17 اوورز مکمل ہو گئے تھے، جس کا مطلب یہ تھا 18 گیندوں پر 22 رنز۔سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے چار وکٹوں کی جیت کے ساتھ فائنل میں قدم رکھ دیے۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی یہ بدقسمتی رہی کہ وہ فائنل بھی نہ کھیل سکی۔ فاطمہ ثنا شاندار گیند بازی کر گئیں ۔انہوں نے 36 رنز دے کے چار وکٹیں حاصل کیں۔
