ناگویا۔ کرک اگین رپورٹ۔ناکامیوں پیچھے یا تعاقب میں،پاکستان ویمنز ٹیم ایشین گیمز کیلئے جاپان پہنچ گئی
ویمنز ایشیا کپ کی مہم کا مرحلہ مکمل کرنے کے فوراً بعد پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم ایک نئے اور بڑے مشن پر روانہ ہو گئی ہے۔ پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم جاپان کے شہر ناگویا میں ہونے والے ایشین گیمز 2026 میں شرکت کے لیے باقاعدہ طور پر جاپان پہنچ چکی ہے۔
کرکٹ بریکنگ نیو۔ قومی ویمنز ٹیم دبئی سے جاپان پہنچ گئی
کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ قومی ویمنز اسکواڈ دبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز کے ذریعے جاپان کے شہر ناگویا پہنچا ہے۔ جاپان آمد پر مقامی انتظامیہ اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے ٹیم کا استقبال کیا، جس کے بعد کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی اور آفیشلز بالکل خیریت سے ہیں اور طویل فضائی سفر کی تھکن دور کرنے کے بعد کل سے گراؤنڈ میں باقاعدہ پریکٹس سیشنز کا آغاز کریں گے تاکہ وہاں کے موسم اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو سکیں۔
ایشین گیمز کے شیڈول کے مطابق، پاکستان ویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا اور انتہائی اہم میچ 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کی خواتین ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ کوارٹر فائنل راؤنڈ کا حصہ ہے اور ناک آؤٹ مرحلہ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے لیے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے یہ مقابلہ جیتنا لازمی ہوگا۔ تھائی لینڈ کی ٹیم حالیہ دنوں میں مختصر فارمیٹ کے اندر ایک مضبوط حریف بن کر ابھری ہے، اس لیے پاکستانی ٹیم اس میچ کو آسان نہیں لے گی اور ایک بہترین حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔مبصرین کا کہنا ہے کہ جاپان کی پچز پر ایشین بیٹرز کے لیے رنز بنانا ایک بڑا چیلنج ہوگا، اسی لیے پاکستانی ویمنز ٹیم فائنل الیون میں بہترین کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ جاپان کی دھرتی پر ایک بار پھر شاندار کارکردگی دکھا کر میڈل کی دوڑ میں شامل ہو سکے۔
