کرک اگین رپورٹ ۔ ایشین گیمز کرکٹ میں بڑا اپ سیٹ،افغانستان کو نیپال سے شکست،اگلا مرحلہ کیا۔
ایشین گیمز۔ نیپال نے افغانستان کو ہرا کر بڑا اپ سیٹ کر دیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز سامنے آئی ہے جاپان سے جہاں جاری ایشین گیمز کے مردوں کے کرکٹ مقابلے میں ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا ہے۔ کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہی ہیں کہ نیپال کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
افغانستان کی کمزور بیٹنگ ۔اس میچ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی لیکن نیپال کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے ان کے بیٹرز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے۔ افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 102 رنز ہی بنا سکی۔ افغانستان کی طرف سے نجیب اللہ زردان نے 30 اور خلیل خان نے 30 رنز بنائے۔ نیپال کی طرف سے خوشحال برٹل نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
نیپال کی نپی تلی بیٹنگ اور فتح
103 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں اگرچہ نیپالی کرکٹ ٹیم کی 3 وکٹیں جلدی گر گئیں، لیکن ان کے مڈل آرڈر بیٹرز نے گھبرانے کے بجائے انتہائی سمجھداری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کسی قسم کی جلدی نہیں کی اور افغانستان کے خلاف مطلوبہ ہدف 17.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے 5 وکٹ سے میچ اپنے نام کر لیا۔ نیپال کی طرف سے سندیپ جورا نے 34 اور روہت نے 33 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی
پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال
اس غیر متوقع شکست کے بعد گروپ ‘اے’ کے پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کچھ یوں ہے۔فغانستان اپنے دونوں میچ کھیل چکا ہے اور وہ اب بھی پوائنٹس ٹیبل پر 2 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہے۔افغانستان کا نیٹ رن ریٹ نیپال سے تھوڑا سا بہتر ہے، لیکن نیپال کا ابھی ایک آخری میچ باقی ہے۔اگر نیپال اپنے آخری میچ میں جاپان کے خلاف بابا فتح حاصل کر لیتا ہے تو وہ ٹیبل پر نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گا۔ دوسری ٹیم جاپان کا کا نیٹ رن ریٹ اتنا خراب ہے کہ وہ افغانستان کے لیے کوئی خطرہ نہیں لگتی۔
ناک آؤٹ کا مرحلہ اور اگلا مقابلہ
اب اگر نیپال اپنے آخری میچ کے بعد پہلے نمبر پر آ جاتا ہے اور افغانستان اس گروپ میں دوسرے نمبر پر رہ جاتا ہے، تو ناک آؤٹ اسٹیج میں افغانستان کا مقابلہ بھارت کی مضبوط ٹیم سے ہو جائے گا۔
