لاہور۔ کرک اگین رپورٹ۔
محمد رضوان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی۔ کہانی میں نیا موڑ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک بار پھر ایکشن میں نظر آنے والے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وہ پریزیڈنٹ ٹرافی کے ذریعے میدان میں کم بیک کر رہے ہیں اور اس بار وہ بطور کپتان فیلڈ میں اتریں گے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں وہ میچ کھیلتے ہوئے دکھائی دے سکتے ہیں۔
کرکٹ کی تازہ ترین خبریں بتاتی ہیں کہ محمد رضوان کا پہلا ہدف ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا اور اس کے بعد پی ایس ایل پر بھرپور توجہ دینا ہے۔ جہاں تک پاکستان کرکٹ ٹیم میں ان کی باقاعدہ واپسی کا تعلق ہے، تو وہ اب بھی پاکستان کرکٹ بورڈ اور ان کے درمیانی معاملات پر منحصر ہے۔
اصل کہانی کیا ہے
محمد رضوان اور پی سی بی کے مابین حالیہ دنوں میں جو کچھ بھی ہوا، اس پر کرکٹ فینز کے ذہنوں میں کئی سوالات ابھر رہے ہیں۔ بورڈ اور تحقیقاتی اداروں کے ساتھ معاملات کی اندرونی کہانی اب تک پوری طرح سامنے نہیں آ سکی، جس کی وجہ سے مداح اسے ایک سوچی سمجھی کہانی یا ڈرامہ قرار دے رہے ہیں۔
جب اس سلسلے میں اندرونی ذرائع سے رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ پسِ پردہ معاملات ویسے نہیں ہیں جیسے میڈیا پر نظر آ رہے ہیں۔ اس سارے منظرنامے کے مقاصد کچھ اور تھے، جن کا انکشاف بہت جلد ہونے کا امکان ہے۔
