برج ٹائون،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
یہ ہورہی ٹیسٹ کرکٹ۔150 اوورز کی بیٹنگ کے بعد507 رنز کے جواب میں ایک اور اننگ 150 یا اس کے آس پاس کے اوورز جتنی بیٹنگ کی جانب پیش قدمی کررہی ہے۔300 کے قریب اسکور بن چکے۔6 وکٹیں باقی ہیں۔3 دن کا کھیل بھی مکمل ہوگیا ہے۔
بنگلہ دیش نے جنوبی افریقا میں بڑی تاریخ رقم کردی،20 سال بعداعزاز
بات ہورہی ہے،بارج ٹائون بارباڈوس کے میدان کی،جہاں ویسٹ انڈیز نے تیسرے دن کے اختتام پر 4 وکٹ کھوکر288 اسکور بنالئے ہیں۔117 اوورز کا کھیل وہ کھیل چکے ہیں۔اننگ میں بننے والی 2 سنچریز میںجمین بلیک ووڈ کے 102 ہیں ،کپتان کریگ بریتھویٹ 109 پر کھیل رہے ہیں۔
ویسٹ انڈیز نے تیسرے روز71 رنز ایک وکٹ سے اننگ شروع کی۔90 اوورز کھیلے۔3 وکٹیں گنوائیں اور 217 اسکور بنائے۔اس سے قبل انگلش ٹیم نے لگ بھگ 5 سیشن کھیل کر 150 اوورز بیٹنگ کی۔9 وکٹ پر 507 اسکور کے ساتھ اننگ ختم کی تھی۔
یہ بھی ٹیسٹ جاری ہے۔سیریز کا پہلا میچ ڈرا رہا تھا،بظاہر اس کے حالات بھی ویسے ہیں۔کرکٹ کے تجزیہ نگاروں اور آئی سی سی کے لئے یہاں بھی سوال ہے کہ راولپنڈی اور کراچی کی ٹیسٹ پچز کی طرح اس پر بھی رائے دیں،ساتھ میں بتائیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کہاں جارہی ہے۔