| | |

بنگلہ دیش نے جنوبی افریقا میں بڑی تاریخ رقم کردی،20 سال بعداعزاز

سنچورین،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

بنگلہ دیش نے جنوبی افریقا میں بڑی تاریخ رقم کردی،20 سال بعداعزاز۔بنگلہ دیش نے جنوبی افریقا کو ہرادیا۔ایک روزہ کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ جمعہ کو سنچورین میں ہوا۔کاگیسو ربادا،تبریز شمسی،ڈیوڈ ملر،لنگی نگیڈی،جانی مین میلا،فلکوایو ،ایڈن مارکرم جیسے اسٹارز پٹاری میں رکھتے ہوئے بھی پروٹیز اپنے گھر میں ہارگئے۔

ایک روزہ سیریز کے پہلے معرکہ میں مہمان ٹیم نے7 وکٹ پر 314 اسکور بنائے۔شکیب الحسن نے 77 اور لتن داس،یاسر علی نے ففٹیز بنائیں۔مارکو جانسن اورکیشو مہاراج نے 2،2 آئوٹ کئے۔

جواب میں میزبان ٹیم 36 پر 3 وکٹ کھونے کے بعد سنبھل  نہ سکی۔7 بالز قبل 276 پر ڈھیر ہوگئی۔ڈیئر ڈوسین 86 اور ڈیوڈ میلر79 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔مہدی حسن مرزا نے 4 اور تسکین احمد نے 3 وکٹیں لیں۔اس طرح بنگلہ دیش نے 38 رنز سے میچ جیت لیا۔

بنگلہ دیش اب جاکر وہ ملک بناہے جسے تمام کرکٹ کھیلنے والے ممالک میں  کامیابی ملی،اس لئے کہ اسے جنوبی افریقا کا دورہ کرتے 20 سال ہوگئے،وہاں جاکر پہلی کامیابی جمعہ کو ملی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *