| | | | |

قلندرز ملتان کی سلطنت ہلانے لگے،کوئٹہ کو ہراکرمزید قریب،فائنل 4 میں داخل

لاہور،کرک اگین رپورٹ،پی سی بی میڈیا ریلیز

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز ملتان سلطانز کی اکلوتی سلطنت کے پیچھے ہی پڑگئی ہے،اس نے گزشتہ رات کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چاروں شانے چت کرکے پوائنٹس ٹیبل پر اپنے نمبرز 10 کرلئے،اس کے ساتھ ہی فائنل 4 میں اس نے ببھی قریب قدم رکھ دیئے ہیں۔اس کے اور ملتان سلطانز کے پوائنٹس میں اب صرف ایک جیت اور ایک ہار کا فاصلہ رہ گیا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے بیسویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے ہراکر ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے میں رسائی کی راہ ہموار کرلی ہے ۔

بابر،رضوان سمیت سب فخرزمان کے لاٹھی چارج کی زد میں،تاریخ رقم

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے 142 رنز کا ہدف 14 گیندیں قبل محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے ان فارم اوپنر فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں اپنی پانچویں نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 6 چوکوں کی بدولت 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

فخر زمان نے عبداللہ شفیق کے ہمراہ 41 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کرنے کے بعد کامران غلام کے ساتھ مل کر 75 رنز کی پراعتماد پارٹنرشپ قائم کی۔ عبداللہ شفیق 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کامران غلام نے 39 گیندوں پر ایک چھکے اور 4 چوکوں کی بدولت 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

نور احمد اور غلام مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ان فارم بیٹرز جیسن رائے اور جیمز ونس کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس پہنچا کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دباؤ کا شکار کردیا۔ 54 کے مجموعی اسکور پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔ ایسے میں افتخار احمد نے مزاحمت کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 39 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی بدولت 52 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کچھ سنبھالا دیا۔

عمراکمل کے 25 اور حسان خان کے 17 رنز نے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنانے میں مدد کی۔ ڈیوڈ ویزے اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *