| | | |

شعیب اختر کے محبت بھرے سوال کے باوجود شعیب ملک نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

شعیب اختر کے محبت بھرے سوال کے باوجود شعیب ملک نے بھانڈا پھوڑ دیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کے سوال پر شعیب ملک کا نہایت مزاحیہ انداز،راولپنڈی ایکسپریس کو لینے کے دینے پڑگئے ہیں۔

محمد یوسف کی بیٹی کی شادی پر لکھی نظم منٹوں میں ٹاپ ٹرینڈ

واقعہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا ٹوئٹر پر شعیب اختر نے ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے،جس میں ان کے ساتھ شعیب ملک موجود ہیں۔شعیب اختر نے شعیب ملک کو ٹیگ کرکے سوال کیا ہے کہ کیا تم بتاسکتے ہو کہ یہ کس موقع کی تصویر ہوگی۔

شعیب اختر نے تو بڑی محبت سے پوچھا

ہیلو شعیب ملک؟مجھے یہ موقع یاد نہیں آرہا،کیا تم بتاسکتے ہو۔

شعیب ملک اپنی حس مزاح کے حوالہ سے پہلے ہی مقبول ہیں۔انہوں نے فوری جواب دیا کہ

مجھے یہ تو یاد نہیں آرہا ہے یہ حتمی طور پر کس موقع یا فنکشن کی تصویر ہے۔لیکن ایک بات یقینی لگتی ہے کہ یہ کسی شادی کا فنکشن ہے۔تمہارا چہرہ اس موقع پر یہ بتاتا ہے کہ کھانا ختم ہوگیا ہے۔

شعیب ملک نے اس کے ساتھ ہی مزاحیہ لائن بھی دی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *