| | | |

کنگ خان صحرائی کرکٹ کے بھی بادشاہ،ابو ظہبی فرنچائز بھی سلطنت کا حصہ بن گئی

متحدہ عرب امارات12 مئی، پریس ریلیز

Image source:co.pinterest

کنگ خان صحرائی کرکٹ کے بھی بادشاہ،ابو ظہبی فرنچائز بھی سلطنت کا حصہ بن گئی۔یو اے ای ٹی ٹوئنٹی لیگ میں نائٹ رائیڈرز گروپ نے ابوظہبی فرنچائز کی ملکیت اور اسے چلانے کے حقوق حاصل کر لیے ہیں پچھلی دہائی کے دوران، نائٹ رائیڈرز گروپ  کرکٹ میں اپنی انفرادیت قائم کرنے میں کامیاب ہو ا۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 2008 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے قیام کے بعد، نائٹ رائیڈرز 2015 میں کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کے مالک بنے۔ حال ہی میں، نائٹ رائیڈرز گروپ  USA میں میجر لیگ کرکٹ (MLC) میں اہم سرمایہ کاری اور لاس اینجلس کے بڑے علاقے میں فرنچائز شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رضوان نے فواد عالم کو چتشور پجاراسے ایک درجہ نیچے کیوں کیا
نائٹ رائیڈرز گروپ کی یہ سرمایہ کاری، جس کی قیادت بالی ووڈ کے سپر اسٹار، شاہ رخ خان، جوہی چاولہ اور ان کے شوہر جے مہتا کے ساتھ کر رہے ہیں، دنیا بھر میں اپنی چوتھی T20 فرنچائز IPL، CPL، MLC اور   لیگ میں انٹری کی ہے۔

شاہ رخ خان نے طویل مدتی معاہدے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے ہم عالمی سطح پر نائٹ رائیڈرز کے برانڈ کو مستحکم کر رہے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے ان کو مزید کہنا ہے کہ  یو اے ای میں کرکٹ کے امکانات روشن ہیں اور ہمیں اس کا ادراک ہے   لیگ کا حصہ بنناہمارے لئے باعث مسرت ہے اور ہم پرامید ہے کہ یہ لیگ بہت کامیاب ہو گی ۔

شاہین آفریدی کا کائونٹی سفر اچانک ختم،واپسی

یو اے ای ٹی ٹوئنٹی لیگ کے چیئرمین خالد الزرونی نے کہا؛ ٹی 20 فارمیٹ کو بڑھانے کا عزم اور نائٹ رائیڈرز گروپ نے دنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ میں اپنی شمولیت کے ذریعے جو مہارت اکٹھی کی ہے، وہ غیر متنازعہ ہے۔
ہم ان کی لیگ کے ساتھ ان کی شمولیت سے بہت خوش ہیں یقینا ان کی شمولیت سے لیگ کی ساکھ مزیدمستحکم ہوئی ہے اور پیشہ ورانہ مہارت سے لیگ بہترین نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی
ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی نے کہا۔ “ہم فرنچائز ٹیم کے مالک کے طور پر لیگ کے ساتھ نائٹ رائیڈرز گروپ کی وابستگی سے خوش ہیں، ہمیں یقین ہے کہ یہ ایسوسی ایشن نائٹ رائڈرز برانڈ اور لیگ دونوں کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔ UAE کی T20 لیگ میں عالمی کرکٹ کے بڑے نام نظر آئیں گے۔

کے کے آر اور ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے سی ای او مسٹر وینکی میسور نے کہا کہ “یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل ایک عالمی برانڈ کے طور پر پہچانا گیا ہے۔ جیسے جیسے ٹی 20 کرکٹ دنیا بھر میں پھیل رہی ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ ہم ایک اہم کردار ادا کریں اوردنیا بھر میں کھیل کو فروغ کے لئے کام کریں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پیشرفت میں گہری دلچسپی رہی ہے اور ہماری توسیع ہماری طویل مدتی حکمت عملی کے مطابق ہے جو آئندہ بھی جا ری رہے گی ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *