لاہور،کرک اگین رپورٹ
لانگ مارچ،اہم ٹیلی فون کال،ویسٹ انڈیز سیریز کے وینیوکی اصل کہانی کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی ٓآزادی مارچ کو کچلنے کے لئے بہت سی مشینری حرکت میں آگئی ہے۔اسلام آباد میں متعدد ادارے مربوط پلاننگ کے ساتھ کام کررہے ہیں،ایسے میں کوئی بھی بڑی موومنٹ سب کی توجہ کا سبب بنے گی۔ایسے میں اگر کسی طاقتور ادارے کا سربراہ کسی غیر ملکی شخصیت سے رابطہ کرے گا تو ان حالات میں قابل توجہ ہوگا۔
پاک سری لنکن کپتان ٹرافی سمیت سمندر میں،سیریز کل شروع
نجی چینل 92 نیوز کے پروگرام مقابل میں سینئر صحافی ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف باجوہ نے سعودی ولی عہد ایم بی ایس کو ٹیلی فون کال کی ہے اور ان سے درخواست کی ہےکہ وہ نواز شریف کو آمادہ کریں کہ پاکستان میں فریش الیکشن پر تیار ہوجائیں،یہ عجب بات ہے۔
اس لئے کہ کل تک نواز شریف اور ان کی بیٹی جلد الیکشن کی حامی تھی،کھلم کھلا یہی مطالبے کررہے تھے۔ایسے میں یکا یک کیا ہو گیا کہ ایسی درخواست اس لیول پر کی اس انداز میں ایک ایسے فرد کے لئے کی جائے جو بہر حال عدالت اور جیل کو مطلوب ہے۔
خیر جو بھی ہے،عمران خان کے لانگ مارچ اعلان کا رد عمل ہے،کہیں ڈبل گیم ہے ،اس میں پی سی بی چیئرمین کے لئے بھی پریشانی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگر حکومت اپنی مدت پوری کرنے کے دعوے پر بضد ہوتی ہے،ساتھ میں وہ پوری کرنے کی پوزیشن میں آجاتی ہے تو پھر رمیز راجہ کی پوزیشن بھی خطرے میں ہوگی۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ عمران خان اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کرچکے ہیں،تاریخ بھی دے چکے ہیں،ایسے میں پی سی بی نے تاحال ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز راولپنڈی سے کہیں اور منتقل نہیں کی ہے،اس میں 2 ہی باتیں ہیں۔پہلی یہ کہ کم سے کم رمیز راجہ اس کا ادراک رکھتے ہیں کہ اس لانگ مارچ کا اختتام کیا ہوگا،حکومت کا انجام کیا ہوگا۔دوسرا یہ کہ وہ بھی ابھی انتظار کررہے ہیں کہ جیسے کسی بھی وقت کچھ ہوجائے گا یا جب وقت آئے گا تو دیکھا جائے گا۔
پی سی بی نے متبادل مقام کے لئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام وینیوز میں ٹاپ پر رکھا ہے۔