| | | |

پاک سری لنکن کپتان ٹرافی سمیت سمندر میں،سیریز کل شروع

کراچی،پی سی بی پریس ریلیز

پاک سری لنکن کپتان ٹرافی سمیت سمندر میں،سیریز کل شروع۔پاکستان اور سری لنکا ویمنز ٹیم کی کپتانوں کی ٹرافی سمیت کراچی سمندر کی سیر،بہترین موسم میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔

ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں تین روزہ سخت تربیتی مشقوں کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز کرکٹ ٹیمیں 24 مئی بروز منگل سے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں مدمقابل ہوں گی۔سیریز میں پاکستان ویمنز کی قیادت بسمہ معروف اور سری لنکا ویمنزکی کپتانی چماری اتا پاتو کریں گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب پاکستان اور سری لنکا کی خواتین ٹیمیں پاکستان میں کسی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں مدمقابل آئیں گی۔اس سے قبل دونوں ٹیمیں اب تک 13 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آچکی ہیں، جہاں چھ مرتبہ پاکستان اور چھ مرتبہ سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔

سیریز کے میچز 24، 26 اور 28 مئی کو ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ یہ تمام میچز دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔یہ میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

ویسٹ انڈیز سیریز،پاکستانی اسکواڈ کا اعلان،شاداب خان سمیت اہم کے متعلق ڈرامائی فیصلہ

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان ساتویں جبکہ سری لنکا آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کی انعم امین اور ڈیانا بیگ کا اس طرز کی کرکٹ کی درجہ بندی میں پہلی دس خواتین باؤلرز میں شمار ہوتا ہے۔ مہمان اسکواڈ کی کپتان اتا پاتو بیٹرز کی رینکنگ میں آٹھویں اور آلراؤنڈرز کی فہرست میں ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔ آلراؤنڈر کی درجہ بندی میں ندا ڈار کا نواں نمبر ہے۔

یہ 16 سال بعد سری لنکا ویمنز کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔اس حوالے سے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے تاثرات مندرجہ ذیل ہیں۔

بسمہ معروف نے کہا کہ وہ سری لنکا کے خلاف شاندار سریز کی منتظر ہیں۔ ورلڈکپ کے بعد اب یہ سیریز پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے ایک نئی شروعات ثابت ہوگی۔رواں سال پاکستان ویمنز ٹیم کو بہت سیریز کھیلنی ہیں، سری لنکا کے خلاف یہ سیریز کامن ویلتھ گیمز کی تیاری میں معاونت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیریز جونیئر کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ثابت ہوگی۔ان کنڈیشنز میں سری لنکا کی ٹیم آسان حریف نہیں ہوگی۔

چماری اتاپاتو کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی سرزمین پر اس کی مضبوط خواتین ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں۔ یقین ہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز شاندار رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ سری لنکا ویمنز ٹیم میں سینئرز اور جونیئرز کا بہترین توازن موجود ہے۔ امید ہے ان کی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *