ڈربی،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی اوپنر شان مسعود انگلینڈ میں جاکر نکھر ہی نہیں گئے،کپتان بن گئے،ساتھ میں ماسٹر کلاس قائدانہ اننگ کھیل کر اپنی ٹیم ڈربی شائر کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ٹی 20 بلاسٹ میں شان مسعود کی کارکردگی دن بدن نکھررہی ہے۔وہ اس سال ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے ایک تگڑے امیدوار بنتے جارہے ہیں۔
ڈربی میں کھیلے گئے میچ میں لیفٹ ہینڈ اوپنر نے لیسٹر شائر کے خلاف نہ صرف 21 بالز پر ہاف سنچری کی۔ساتھ میں 32 بالز پر73 رنزکی اننگ کھیل گئے۔اس میں ایک چھکا اور 11 چوکے شامل تھے۔
شان مسعود کی اب ٹی 20 بلاسٹ میں فتح گر اننگز
شان مسعود نے لیسٹر شائر کے خلاف فتح کے لیے ڈربی شائر کو ایک ماسٹر کلاس اننگ فراہم کی۔ کپتان نے 32 گیندوں پر 73 رنز بنائے ،نتیجہ میں ڈربی نے 182 رنز کا ہدف آٹھ گیندیں پہلے 6 وکٹ پر پورا کرلیا۔ اس سے قبل ناکام ٹیم کے آرون للی کے 41 گیندوں پر 67 رنز نے اسے ایک اچھی پوزیشن پر پہنچا دیا تھا لیکن مسعود کی شاندار کارکردگی نے راستہ دکھایا اورآخر میں بروک گیسٹ کے 19 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز نے ڈربی کو کو نارتھ گروپ کی تیسری فتح دلادی۔
شان مسعود کے کیریئر کا یہ 100 واں ٹی 20 میچ بھی تھا۔اس سے قبل شان مسعود نے کائونٹی کے فرسٹ کلاس میچزمیں بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔