| | | | | | | | | | |

آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ،پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا

 

دبئی،پالی کیلے:کرک اگین رپورٹ

پاکستان کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا ایک اور جمپ،آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کو ہرانے والی بابر اعظم الیون رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آئی تھی،اس نے بھارت کو 5 ویں پوزیشن پر پہنچادیا تھا۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ،امام الحق نے کوہلی کو پچھاڑ دیا،ایک اور اعزاز

سری لنکا میں جاری ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے سری لنکا سے ہارنے کے بعد اس کی تنزلی ہوئی ہے،آسٹریلیا پھسلتا ہوا چوتھے اور پاکستان ترقی کرتا 5 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق نیوزی لینڈ 125 اور انگلینڈ 124 ریٹنگ کے ساتھ پہلی 2 پوزیشنز پر ہیں۔پاکستان106 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے،آسٹریلیا 105 ریٹنگ کے ساتھ چوتھے اور بھارت 105 ہی ریٹنگ کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہے۔جنوبی افریقا کا 99 ریٹنگ کے ساتھ چھٹا نمبر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *