کرک اگین اسپیشل ڈیسک
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کے وارم اپ میچز کے ساتھ ہی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کی ابتدائی کہانی شروع ہوگئی ہے۔اس بار یہ ایونٹ 5 سال بعد ہورہا ہے،اس لئے انتظار بھی زیادہ ہے اور جوش بھی قابل دید ہے۔سوال یہ ہے کہ ایونٹ کون جیتے گا،اس کے لئے ہم الگ سے ایک تفصیلی تحقیق بھی شائع کریں گے لیکن یہاں ایک دلچسپ رپورٹ اور اس کے تناظر میں ایک قوی موازنہ پیش کرنا مقصود ہے۔کرکٹ کی دنیا میں فیورٹ ازم کی اصطلاح بھی عام ہے،پھر انٹر نیشنل مارکیٹ میں اس پر لسٹ بھی نکلتی ہے جسے فیورٹ ریسٹ لسٹ کہا جاتا ہے۔دنیا میں اس وقت ورلڈ ٹی 20 کو کیسے دیکھا جارہا ہے۔کسے فیورٹ مانا جارہا ہے اور بک میکر اسے کیسے دیکھ رہے ہیں۔ایک اتفاق ہی ہوگا کہ یہاں کرک اگین تازہ ترین ٹیم لسٹ دے گا اور گزشتہ 6 ایڈیشن سے اس کا موازنہ بھی کرے گا۔
ابتدائی بک لسٹ میں ورلڈ ٹی 20 چیمپئن کا ریٹ نکالا گیا ہے اور اس میں بھارت کو سپر فیورٹ رکھا گیا ہے۔دوسرا نمبر انگلینڈ کا ہے،آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔پاکستان 5ویں،جنوبی افریقا چھٹے،بنگلہ دیش 7ویں اور سری لنکا کا 8واں نمبر ہے۔
اب بک میکر کی زبان میں بات کریں تو بھارت 2/5 سے فیورٹ ہے۔انگلینڈ2/7 اور ویسٹ انڈیز و آسٹریلیا 1/6 سے اگلے نمبرز پر ہیں۔نیوزی لینڈ 1/7 سے چوتھی پوزیشن پر ہے۔پاکستان اتنا کمزور ہے کی 1/10 سے اس کا 5واں نمبر ہے۔آسان لفظوں میں ایونٹ کے آغاز میں اگر پاکستان کا کوئی انتخاب کرے تو اسے ایک کے بدلے میں 10 ملیں گے،جنوبی افریقا 1/12 پھر بنگلہ دیش 1/40 اور سری لنکا تو 1/50 پر ہے۔گویا سری لنکا کو جو لے گا ،وہ ایک کے بدلے میں 50 گنا زیادہ وصول کرے گا۔
یہ تو ذکر ہوا آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کی فیورٹ بک کا،اب آپ کو ایک اور دلچسپ بات بتاتے ہیں کہ ورلڈ ٹی 20 کپ کی 14 سالہ تاریخ میں 6 ایونٹس ہوچکے ہیں،ایسے ہی فیورٹ رکھے جانے والے ملک کبھی نہیں جیتے۔تفصیلات بھی آپ کو شیئر کرتے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم کا وزن دیکھیں. کتنے رنز،کتنی وکٹیں
پہلے ورلڈ ٹی 20 کپ میں آسٹریلیا 15/8 سے فیورٹ تھا۔بھارت 9/1 پر تھا۔پاکستان اور بھارت فائنل کھیل گئے،بھارت جیت گیا،اپنے ساتھ سب کو جتواگیا۔ایک کے ساتھ 9 لے گئے۔
دوسرے ٹی 20 کپ 2009 میں بھارت 15/8 سے فیورٹ تھا اور پاکستان 9/1 پر تھا کہ ایک کے ساتھ 9 ملتے،اس بار پاکستان اپنے حامیوں کو خوش کرگیا۔
تیسرے ورلڈ ٹی 20 کپ 2010 میں آسٹریلیا 5/2سے فیورٹ تھا،ایک ایسا ملک چیمپئن بنا جو 14/1 سے بہت پست تھا لیکن انگلینڈ اس پر جیتا اور شاید اس کی جیت سے اس پر لگانے والوں کا جشن زیادہ تھا۔
چوتھے ورلڈ ٹی 20 کپ 2012 میں بھارت 5/1 سے فیورٹ تھا لیکن 13/2 پر موجود ویسٹ انڈیز جیت گیا۔
پانچویں ورلڈ ٹی 20 کپ 2014 میں آسٹریلیا 3/1 سے فیورٹ تھا مھر ہوا یہ کہ سری لنکا جیت گیا جو 6/1 کے ساتھ کافی نیچے تھا۔
چھٹے ٹی 20 کپ 2016 میں بھارت 5/2 سے پھر فیورٹ تھا لیکن ویسٹ انڈیز14/1 کے پرکشش ریٹرن مگر کمزور درجہ میں ہوتے ہوئے جیت گیا۔
ورلڈ ٹی 20کپ،عمر رسیدہ ٹیم کون،پاکستان کا کون سانمبر،زیادہ بوڑھا پلیئر کس کا
اس رپورٹ کا خلاصہ یہ نکلتا ہے کہ ابتدا مین فیورٹ ازم کا دیا گیا چیپٹر پھر جھو ٹا پڑسکتا ہے۔اس بار فیورٹ کی بجائے 6/1سے 10/1 والے ملک جیت سکتے ہیں اور ان میں ویسٹ انڈیز،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور پاکستان ہیں،ان میں سے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کو بھی خارج کریں تو فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ میں پڑسکتا ہے۔