لندن،کولمبو:کرک اگین رپورٹ
وسیم اکرم کو بابر اعظم کی بڑی دستک کیسے سنائی دی،حیرت انگیز انکشاف۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بابر اعظم کی کمال انداز میں تعریف کی ہے،انہوں نے ان کی کامیابیوں کی چاپ سنی ہے،ایک ایسی دستک سنی ہے جو دنیا بعد میں سنے گی،ساتھ میں انہوں نے بابر اعظم کو لڑکے بھی کہدیا ہے۔
سوشل میڈیا ویب ٹوئٹر پر ماضی کے لیجنڈری پیسر کہتے ہیں کہ سری لنکا کے خلاف مشکل ترین حالات میں بابر اعظم کی سنچری آنے والی بڑی کامیابیوں کی علامتی دستک ہے،اس سے بڑی دستک ہم سنیں گے۔یہ دستک بابر اعظم کو آنے والےوقت میں ایک عظیم کھلاڑی بنادے گی۔یہ ایک کپتان کی دستک بھی ہے،مجھے یقین ہے کہ وہ بہتر ہوگا،اس نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک عظیم کھلاڑی بنےگاجو کسی بھی قسم کی بائولنگ کو فتح کردے گا،مجھے تم پر فخر ہے،لڑکے۔
سری لنکا،ایک اور بڑا ایونٹ منسوخ،ایشیا کپ کی منتقلی کی تصدیق
پاکستانی کپتان نے آج سری لنکا کے خلاف گال میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز آخری 2 وکٹوں،خاص کر آخری وکٹ کی شراکت میں 50 سے زائد اسکور بٹور کراپنی سنچری مکمل کی۔انہوں نے 218 کے پاکستان کے اسکور میں 119 رنز ملائے،یہ 55 فیصد کے قریب اسکور ہے،کسی بھی پاکستانی کپتان کا بطور کپتان سب سے زیادہ حصہ بنا،سابقہ ریکارڈ حنیف محمدکاتھا۔
بابر اعظم کی وہ سنچری،آئی سی سی بھی بول اٹھی
پاکستان نے سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں 218 اسکور بنائے۔