| | |

بابر اعظم کی وہ سنچری،آئی سی سی بھی بول اٹھی

گال،کرک اگین رپورٹ

سری لنکا کی طرح پاکستان کی آخری بیٹنگ لائن اپ نے وہ کردیا کہ جس کا آئی لینڈرز کو بھی گمان نہ تھا۔
پاکستانی کپتان نے وہ اننگ کھیلی جو مدتوں یاد رکھی جائے گی ۔

اس سے قبل یہ اپ ڈیٹ کہ سری لنکا نے دوسری اننگ میں دوسرے روز کے خاتمہ پر 1 وکٹ پر 36 رنزبناکر مجموعی لیڈ 40 رنزکی کرلی ہے۔

بابر اعظم نے سنچری مکمل کرلی ہے۔
انہوں نے کیریئر کی 7 ویں سنچری مکمل کرلی ہے۔
یہ خاص سنچری ہے۔آئی سی سی نے لکھا ہے کہ اسپیشل پلیئر کی اسپیشل سنچری۔112 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد پہلے 9 ویں وکٹ پر حسن علی کے ساتھ 36 رنز کی شراکت ،آخری وکٹ پر نسیم شاہ کے ساتھ ففٹی پلس کی جاری شراکت نے پاکستان کو بڑے خسارے اور مشکل سے نکالا۔بابر کی اننگ میں 11 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔

پاکستان کی آدھی ٹیم گرائونڈ سے باہر،بابر اعظم کا ایک اور ریکارڈ

پاکستانی ٹیم 91 ویں اوور میں 218 رنزبناکر آئوٹ ہوئی،آخری آئوٹ  ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 244 بالز پر 119 رنزکرگئے۔11 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔نسیم شاہ 52 بالز پر 5 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ  رہے لیکن انہوں نے بابر کے ساتھ وکٹ پر 30 اوورز کا وقت گزارا جو کارنامہ ہے۔سری لنکا نے 4 رنزکی برتری کے ساتھ دوسری اننگ کی اچھی شروعات کی ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے جے سوریا کی 5 وکٹیں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *