راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
راولپنڈی ایکسپریس نے ایک کھلاڑی کا نام پھینٹا رکھ ردیا،ادھر ساتھ میں گال ٹیسٹ میں عبد اللہ شفیق کی سنچری کی شاندار تعریف کی ،ساتھ میں انہوں نے شان مسعود کا بھی ذکر کیا،ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی محبتوں کا بھی ذکر کیا۔
شعیب اختر کہتے ہیں کہ گال ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم اچھا جارہی ہے،امید ہے کہ ٹیسٹ میچ جیتیں گے،انہوں نے اوپنر عبداللہ شفیق کی سنچری کی اننگ کی تعریف کی،ساتھ میں انہوں نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی دوسری سنچری کا میچ میں نہ بننے کا افسوس ہوا۔جلد ہی گریٹ پلیئربنے گا۔انہوں نے ویرات کوہلی کے لئے بابر اعظم کی سپورٹ کی تعریف کی ہے۔بڑا پلیئر بڑا انسان بھی ہوتا ہے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ عبداللہ شفیق اپنے 100 کا لمبا کرے،150 سے 170 کرے،محمد رضوان بھی لمبی اننگ کھیلے۔
کرکٹ رائونڈ اپ،2 جاری میچز،2 نئی سیریز کی اپ ڈیٹ،مصباح کوچ بن گئے
شعیب اختر کہتے ہیں کہ مجھے سری لنکن عوام سے پیار ہے،وہاں کا ملک پیارا ہے،حالات خراب ہیں،آسٹریلیا اور پاکستان نے دورے کرکے اچھا کیا ہے۔
شعیب اختر نے کہا ہے کہ رشی پنت ایک اچھا پلیئر ہے،کیا کھیلتا ہے،میں نے اس کا نام رشی پھینٹا رکھ دیا ہے کیونکہ وہ بڑا پھینٹا لگاتا ہے،انہوں نے انگلینڈ میں اپنے ملک کےلئے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت بہت بڑا ملکہے،رشی پنت اس پرفارمنس سے اربوں روپے کمائےگا،اچھی بات ہے،پورے بھارت کو آگے لگائے گا۔
گال میں نئی تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع،پاکستان صرف 120 رنزکی دوری پر
پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر نے کہا ہے کہ ایشیا کپ متحدہ عرب امارات منتقل ہوگیا ہے،پاکستان اور بھارت کا 2 بار مقابلہ ہوگا،میریخواہش ہے کہ 3 بار ٹاکرا ہو،ورلڈ ٹی 20 سے قبل پھر بڑا شو ہوگا۔
انہوں نے اپنے حج ادائیگی پر شکر ادا کیا،ساتھ میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کے لئے بہت دعا کی ہے۔
شعیب اختر اپنے حج کے کے بعد پہلی بار کرکٹ پر بولے،انہوں نے بھارتی ٹیم اور رشی پنت کی انگلینڈ میں ایک روزہ کرکٹ پرفارمنس کو بے حد سراہا ہے۔