گال،کرک اگین رپورٹ
ان فٹ شاہین کی نئی ڈیوٹی،فوٹوگرافر بن گئے،کمال انداز۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی سن فٹ ہونے کے بعد فوٹوگرافر بن گئے،ذمہ داری سنبھال لی،عین ممکن ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں وہ بطور فوٹوگرافرصحافی خدمات سرانجام دیں۔ساتھ میں وہ کرکٹ فینز اور میڈیا کے لئے بڑے معاون ہونگے۔
کبھی پولیس آفیسر تو کبھی ایمبیسڈر،کبھی فاسٹ بائولر تو کبھی ڈرائیور۔شاہین شاہ آفریدی کے ہر رنگ گزرتے ایام میں واضح ہورہے ہیں۔جمعہ کے روز پاکستانی لیفٹ ہینڈ پیسر فوٹو گرافر بن گئے۔انہوں نے گال میں قومی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس سیشنزکی تصاویر بنائیں اور کیا شاندار بنائی ہیں۔
کیا کہنے،ایشیا کپ کے نئے میزبان کا اعلان ساروگنگولی کرگئے،جانیئے ایونٹ کہاں ہورہا
گال میں پاکستان اور سری لنکا ٹیموں نے جعہ کے روز ٹریننگ کی،یہ سلسلہ کل ہفتہ کو بھی جاری رہے گا۔سیریز کا دوسرا وآخری ٹیسٹ اتوار 24 جولائی سے شروع ہوگا۔
شاہین شاہ آفریدی ان فٹ ہونے کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں،وہ شاید اب فوٹوگرافر بن کر اپنے پلیئرز کی غلطیاں پکڑیں گے۔پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔