| | |

ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل آسٹریلیا پرکووڈ اٹیک،ہیڈکوچ سمیت اہم کھلاڑی لپیٹ میں

 

 

گابا،برسبین،کرک اگین رپورٹ

ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل آسٹریلیا پرکووڈ اٹیک،ہیڈکوچ سمیت اہم کھلاڑی لپیٹ میں۔کرکٹ بریکنگ نیوز اور تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا ٹیسٹ اسکواڈ پر کووڈ کا اٹیک۔آل راؤنڈر کیمرون گرین اور آسٹریلیا کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کی  جمعرات کو برسبین میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔دونوں کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ٹریوس ہیڈ جن کا گزشتہ ہفتے ایڈیلیڈ میں پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر ٹیسٹ مثبت آیاتھا،اب منفی آگیا ہے۔

گابا میں پھر گراسی پچ،ٹیسٹ کرکٹ بائولرزکے رحم وکرم پر،پنک بال میچ کل سے،اہم معلومات

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کیمرون گرین اور اینڈریو میکڈونلڈ کو گروپ سے اس وقت تک الگ  رکھا جائے گا جب تک کہ وہ منفی ٹیسٹ میں واپس نہیں آتے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے اختتام پر ٹریوس ہیڈ کی تشخیص کے چند دن بعد، راؤنڈر کیمرون گرین اور ٹیسٹ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کووِڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *