| | |

کپتان ویسے باہر،نائب کپتان کا انکار،نئے ٹیسٹ قائد کا تقرر

 

 

ڈھاکا ،کرک اگین

 

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ نجم الحسین شانتو نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کی قیادت کریں گے۔ پہلا ٹیسٹ 28 نومبر کو سلہٹ میں شروع ہو گا تو نجم الحسن بنگلہ دیش کے 13ویں ٹیسٹ کپتان بن جائیں گے۔ بی سی بی کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین جلال یونس نے کہا کہ نجم الحسین نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ٹیسٹ اسکواڈ کے نائب کپتان لٹن داس اپنے خاندان کے باعث نیوزی لینڈ سیریز چھوڑدی۔ ریگولر ٹیسٹ کپتان شکیب الحسن ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف کھیل کے دوران انگلی میں فریکچر کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

یونس نے کہا، “وہ (لٹن) ایک ماہ کے لیے چھٹی پر جانا چاہتے تھے اور دو ٹیسٹ نہیں کھیلنا چاہتے تھے کیونکہ وہ اپنے خاندان کو وقت دینا چاہتے تھے۔ ہم نے اجازت دی ہے کیونکہ ہم کسی کھلاڑی کو کھیلنے کے لیے دباؤ نہیں ڈال سکتے، یونس نے کہا۔ ہم چاہتے تھے کہ وہ دوسرا ٹیسٹ کھیلے لیکن اس نے انکار کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *