سڈنی،کرک اگین رپورٹ
عبداللہ شفیق کا گولڈن ڈک،شان بھی پیروی میں صفر پر،بلے کی دشمنی میں قوم لائیو ٹیسٹ دیکھنے سے محروم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق سڈنی ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں بھی صفر پر باہر ہوگئے۔پہلی اننگ میں 2 بالز پر مچل سٹارک کا شکار ہونے والے اوپنر اس بار 6 بالز کھیل کر مچل سٹارک کا نشانہ بنے۔اس طرح وہ کیریئر میں ڈبل گولڈن ڈک کا اعزاز پاکٹ میں لئے سرجھکائے واپس ہوئے۔
اس بار پاکستان کے دوسرے صفر پر جانے والے کپتان شان مسعود تھے،وہ ہیزل وود کی پہلی بال پر کھاتہ کھولے بغیر جہاں سے آئے تھے،وہاں واپس پہنچ گئے۔
سڈنی ٹیسٹ میں انمول سین،آسٹریلیا10 رنزمیں 5 وکٹ گنواکر آئوٹ،پاکستان کی برتری،بیلز تبدیلی،گنج بوسہ
پاکستانی اننگ کا آغاز تباہ کن تھا۔یوں 1 رن پر 2 کھلاڑی آئوٹ تھے۔اب12 اوور کے اختتام پر41 اسکور ہوا ہے۔ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب25 اور بابر اعظم 12 پر کھیل رہے ہیں۔
سیادہ رنگ کی بلا آگئی،سمتھ نے میچ رکوادیا،پاکستان نے جال بن کر آئوٹ کیا
ادھر پاکستان میں شاید بلے اور بیٹ پر پابندی کی وجہ سے سرکار نے قوم کو بیٹ بال کی جنگ دیکھنے سے محروم کیا ہے ہے۔سرکاری ٹی وی پی ٹی تو کبھی جوئے اشتہارات کی اڑ لے کر نہیں دکھارہا تو کبھی کیا جواز بناکر۔ایک اور چینل ٹین سپورٹس جس نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے 2 روز میچ دکھایا تھا،آج تیسرے روز آف ایئر کردیا گیا ہے۔اس طرح پاکستانی قوم پاکستان آسٹریلیا کا لائیو کرکٹ ٹیسٹ دیکھنے سے محروم ہوگئی ہے۔
چور ڈیوڈ وارنر کا بیگ واپس دے گئے،بیگی کیپ موصول،تھے کون
اس پر تبصرے جاری ہیں۔پہلا یہ ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر الیکشن میں بیٹ کا نشان چھینے جانے کے بعد اب قوم کو بیٹ کی شکل بھی نہیں دیکھنے دی جارہی ہے۔دوسرا تبصرہ یہ کیا گیا ہے کہ یہ سب عمران خان دشمنی کا نتیجہ ہے۔
امارت کے ساتھ شاید حقارت۔نیت نہ بھی ہو پیغام ویسا،انگلینڈ کا دورہ بھارت میں اپنا شیف لانے کا اعلان
کرک اگین کے ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس براڈ کاسٹنگ کی پے منٹ کرنے کو رقم ہی نہیں ہے،اس لئے اسے ملک میں دیکھا نہیں جاسکتا۔