ابرار احمد کے بعد عامر جمال بھی پاکستان ٹیم سے باہر
اسلام آباد ،کرک اگین رپورٹ
ابرار احمد کے بعد عامر جمال بھی پاکستان ٹیم سے باہر
پاکستان ٹیم میں ایک اور تبدیلی۔دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر عامر جمال کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل ٹیسٹ اسکواڈ سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ عامرجمال جنہیں اس سے قبل فٹنس کلیئرنس سے مشروط اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، انہیں لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی فٹنس پر کام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔عامر اس سال کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے کمر کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
بنگلہ دیش اور میزبان پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ:
شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی۔