| | | | | | | | |

ایلکس ہیلز کے بعد انگلینڈ کے 15 کھلاڑیوں کا دورہ بنگلہ دیش سے انکار،پی ایس ایل کھیلیں گے

رپورٹ:عمران عثمانی

ایلکس ہیلز کے بعد انگلینڈ کے 15 کھلاڑیوں کا دورہ بنگلہ دیش سے انکار،پی ایس ایل کھیلیں گے۔بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان سپرلیگ کی اہمیت انگلش ایوانوں میں مزید چھانے لگی ہے۔ایلکس ہیلز کے دورہ بنگلہ دیش کو چھوڑنے اور پی ایس ایل 8 کے ایڈیشن میں شامل ہونے کوترجیح دینے کے فیصلے کے بعد ایک ایسا بمپار کام ہوا ہے کہ انگلش کرکٹ ایوان لرز اٹھے ہیں۔پاکستان سپرلیگ کے لئے انگلینڈ کے ایک ،2  یا 3 نہیں بلکہ 15 پلیئرز نے دورہ بنگلہ دیش چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلہ میں اپنے بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ سرپکڑے بیٹھا ہے کہ یکم مارچ سے بنگلہ دیش میں 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچزکی سیریز کے لئے کسے سلیکٹ کیا جائے۔یہ اس لئے بھی مشکل ہورہا ہے کہ انگلینڈکی ٹیسٹ ٹیم 28 فروری کو نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہوگی،اس سے اگلے روز چند گھنٹوں کے وقفہ میں اس کی محدود اوور ٹیم بنگلہ دیش میں انٹرنیشنل میچ کھیلے گی،اس لئے ٹیسٹ اسکواڈ کی جانب سے بھی کسی کے جوائن کرنے کے امکانات نہیں ہیں۔

انگلینڈ کے بڑے کرکٹر کا بڑا ایکشن،پی ایس ایل کیلئے دورہ بنگلہ دیش چھوڑدیا

ایلکس ہیلز کے بعد ایک اور بڑا نام سیم بلنگز ہے،اس نے بھی بنگلہ دیش میں اپنے ملک کی نمائدگی کی بجائے پاکستان سپرلیگ 2023 کھیلنے کا پروگرام بنالیا ہے۔ سیم بلنگز، لیام ڈاسن اور جیمز ونس بھی ایسا ہی کرنے کے لیے تیار ہیں۔کینٹ کے جارڈن کاکس، سمرسیٹ کے ٹام ایبل اور واروکشائر کے سیم ہین ان پلیئرز میں شامل ہیں جو عدم دستیابی کی کمی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انگلینڈ کے سلیکٹرز اس ہفتے  بنگلہ دیش دورے کے لیے اسکواڈ کا نام دیں گے جو کہ تین ایک روزہ بین الاقوامی اور تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہے اور یہ یکم مارچ سے شروع ہوگا۔

انگلینڈ بورڈ اب دورہ بنگلہ دیش کے لئے نئے پلیئرزکے ساتھ معین علی،عادل رشید اور جوس بٹلر پر انتخاب  کرے گا۔پی ایس ایل 13 فروری سے ملتان میں شروع ہوگی۔19 مارچ تک جاری رہے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *