| | |

پاکستانی کرکٹ خلفشارکاشکار،مکی آرتھر خطرات میں،برطانوی میڈیاکاانتباہ

لندن،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی کرکٹ خلفشارکاشکار،مکی آرتھر خطرات میں،برطانوی میڈیاکاانتباہ۔انگلینڈ کے معروف اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے مکی آرتھر کے دہرے کردار پر سوالات اٹھائے ہیں اور پیش گوئی کی ہے کہ ایسی مہم سے ان کیاپنی صلاحیتیں خراب ہونے اور ان کے ناکام ہونے کا خطرہ ہے اور یہی نہیں بلکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ مکی آرتھر کے دہرے کردار سے ان کوچزکیلئے یہ سوال کھڑا ہوا ہے جو کل وقتی اپنی ٹیموں سے منسلک ہیں کہ کیا وہ دوسرے درجہ کے ہیں۔

کرکٹ کی تازہ ترین نیوز کے مطابق ڈربی شائر کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کائونٹی سے 4 سالہ معاہدہ کا یہ دوسرا سال ہے جو ابھی شروع ہوا ہے۔ایسے میں انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر ٹیم کا عہدہ قبول کیا جو اگرچہ کل  وقتی نہیں ہے لیکن وہ پاکستانی ٹیم کیلئے بنائی گئی پلاننگ کا حصہ تو ہروقت ہونگے۔ساتھ میں سال کا بڑا حصہ کہاں گزاریں گے۔اس سے جب بھی پاکستان جیسی ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی تو مکی بھی لپیٹ میں آئیں گے۔

نوین الحق ویرات کوہلی سے کیوں لڑپڑے،میکسویل کا بیچ بچائو

یہ ایک کرکٹ بریکنگ نیوز کی طرح ہی ہے کہ ٹیلی گراف کےمطابق پاکستان کرکٹ دیگر میدانوں کی طرح خلفشار اور انتشار کا شکار ہے۔

کرک اگین کا ماننا ہے یہ جملہ معمولی نہیں ہے،اس لئے کہ حکومتی ہم خیال میڈیا کے مطابق ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں لیکن جب ہم نیوٹرل میڈیا اور عالمی اداروں کی رپورٹ دیکھتے ہیں تو واضح دکھائی دیتا ہے کہ پاکستان میں ہم خیال میڈیا گروہ کتنی غلط رپورٹنگ کرتے ہیں۔سچ یہی ہے کہ پاکستان کے ہر میدان کے حالات کی طرح کرکٹ معاملات بھی خلفشار کا شکار ہیں۔

مکی آرتھر نے خود کو،ڈربی شائر کو اور پاکستان کرکٹ کو خطرات میں دھکیل دیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *