| | | |

فیصلہ کن ٹی 20 میں ٹائم آئوٹ چھیڑبن گیا،سری لنکا نے بنگلہ دیش کا مذاق اڑایا

 

سلہٹ،کرک اگین رپورٹ

فیصلہ کن ٹی 20 میں ٹائم آئوٹ چھیڑبن گیا،سری لنکا نے بنگلہ دیش کا مذاق اڑایا۔سری لنکا کا بنگلہ دیش سے ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعدٹائم آؤٹ ‘ پوز کے ساتھ جشن ۔دونوں فریقوں کے درمیان  دشمنی  جاری  ہے۔

جب سے اینجلو میتھیوز کو 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ‘ٹائم آؤٹ’ کیا تھا، دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو طعنے دینے اور اس لمحے کی یاد دلانے میں لگی ہیں۔ پچھلے سال دہلی میںمیتھیوزناقص ہیلمٹ کے ساتھ  پہلی گیند کا سامنا کرنے میں تاخیرکا شکار تھے تو شکیب کو ٹائم آؤٹ آؤٹ کرنے کی اپیل کرنے کا موقع دیا، جس سے میتھیوز بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں اس طرح سے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

 بنگلہ دیش کی اننگز کے دوران میتھیوز نے شکیب کی وکٹ لی اور اس کے فوراً بعد اس کی کلائی کی طرف اشارہ کیا، غالباً گھڑی کا اشارہ کرتے ہوئے اور اس کے ٹائم آؤٹ پہلے آؤٹ ہونے کا حوالہ دیا۔ میچ کے بعد دونوں فریقوں نے مصافحہ نہیں کیا ۔سری لبکا تیسرا میچ سلہٹ میں جیت کر سیریز1-2 سے اپنے نام کرگیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *