صفر رنزمیں 3 اور 18 اسکور میں 5 وکٹ گنوانے کے بعد پاکستان اچانک میلبرن ٹیسٹ ہارگیا،سیریز بھی گئی
میلبرن،کرک اگین رپورٹ
صفر رنزمیں 3 اور 18 اسکور میں 5 وکٹ گنوانے کے بعد پاکستان اچانک میلبرن ٹیسٹ ہارگیا،سیریز بھی گئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کی آسٹریلیا میں ناکامیوں کا سفر طویل۔ایک اور شکست ہوگئی۔میلبرن میں جیتے 42 برس بیت گئے،اب کئی سال اور گزریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آخری آدھی ٹیم پلک جھپکتے ہی آئوٹ،ایک موقع پر محمد رضوان اور سلمان آغا نے ایسا سمان باندھ دیا تھا کہ کہ میچ پھنس گیا تھا۔پاکستان جیت سکتا تھا لیکن پاکستان نے اپنی آخری 5 وکٹیں 18 رنزکے اندر گنوادیں۔آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ 79 رنز سے جیت کر 3 میچز کی سیریز جیت لی اور 0-2 کی بڑی سبقت لے لی ہے۔
بھارتی ٹیم کے2 پوائنٹس کٹ گئے،پوزیشن مزید گرگئی،جرمانہ ساتھ،ٹیم میں خان طلب
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان 317 رنزکے تعاقب میں ایک موقع پر 5 وکٹ پر 219 اسکور پر تھا۔98 رنز درکار تھے اور 5 وکٹیں باقی کہ محمد رضوان پیٹ کمنز کی ایک شاٹ بال پر بدقسمتی سے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔وہ62 بالز پر 35 کرگئے۔اس کے بعد تو چل میں آیا والی بات ہوئی،آغا سلمان 70 بالز پر 50 کرگئے۔عامر جمال ،میر حمزہ اور شاہین آفریدی صفر پر گئے،مچل سٹارک نے آخری 2 وکٹیں 2 بالز پر مسلسل لیں۔آخری 3 وکٹیں اسکور میں 1 رن بھی نہ کرسیکں،اس سے پہلے بابر اعظم 41،شان مسعود 60 اور سعود شکیل 24 کرگئے۔آسٹریلیا کی جانب سےپیٹ کمنز نے 49 رنز دے کر 5 اور مچل سٹارک نے55 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔پیٹ کمنز نے پہلی بار میچ میں دس وکٹیں ایم سی جی میں لیں۔انہوں نے97 رنزدے کر 10 آئوٹ کئے۔
ٹیسٹ کرکٹ کے اندھیرے دور کرنےکیلئے پاکستان بھارت کی میلبرن میں سیریز،بریکنگ نیوز
دن کے شروع میں آسٹریلیا دوسری باری میں 262 رنزبناکر آئوٹ ہوگیا۔میر حمزہ اور شاہین نے 4،4 وکٹیں لیں۔
میچ کا اسکور یہ رہا۔آسٹریلیا 318 اور 262 رنز۔پاکستان 262 اور 237 رنز۔