| | | | | |

لیجنڈکی تذلیل کے بعد لیجنڈز لیگ میں ذلالت ہی ملنی تھی،وہ بھی بھارت سے،ہارنے کی وجہ جان لیں

کرک اگین تجزیاتی رپورٹ

لیجنڈکی تذلیل کے بعد لیجنڈز لیگ میں ذلالت ہی ملنی تھی،وہ بھی بھارت سے،ہارنے کی وجہ جان لیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ لیجنڈز ٹی 20 لیگ ۔ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز ٹی 20 لیگ اور پاکستان نام کا چیمپئنز رہا۔بھارت چیمپئنز نے ٹائٹل جیت لیا۔برمنگھم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان چیمپئنز کو 5 وکٹ کی شکست ہوئی۔بڑے نام ناکام ہوگئے۔کاغذوں پر مضبوط پاکستان چیمپئنز بھارت چیمپئنز کے خلاف  کمزور ثابت ہوگئے۔

یہ نیوز آپ پڑھ چکے۔میچ بھی دیکھ چکے اور پاکستان کی شکست کو قبول کرنے پر مجبور بھی ہوئے۔

پاکستان سینئر ٹیم ہو۔پاکستان شاہینز ہوں۔پاکستان انڈر 19 ٹیم ہو۔پاکستان لیجنڈز ٹیم ہو۔ٹائٹل سے کیوں محروم ہے۔ہر جانب ناکامی ہے تو کیوں۔ناک آئوٹ سٹیج نہیں ملتا،مل جائے تو جیت نہیں پاتے۔وجہ ایک ہی ہے اور وہ ہے کھوکھلا پن۔

کھوکھلا پن کیوں ہے

ہر طرف افراتفری سی ہے۔ظاہری پھرتیاں ہیں۔آنیاں جانیاں ہیں۔کام نہیں کرنا شور زیادہ ہے۔تکریم نہیں دینی،عزت سے محرومی ہے۔تذلیل کا راستہ لیا ہے۔ذلت مقدر بن کر سامنے ہے۔

اب اسی لیجنڈز لیگ کی مثال لے لیں۔کھیلنے چلے ہیں لیجنڈز لیگ اور ملک میں بیچ چوراہے لیجنڈ کی تذلیل جاری ہے۔

یونس خان لجنڈری ہیں۔مصباح الحق لیجنڈری ہیں۔شعیب ملک نام ہے۔شاہد آفریدی کی ظاہری چمک اب بھی ہے۔وہاب ریاض ہے۔کامران اکمل۔عبدا لرزاق،سعید اجمل یہ سب بڑے نام ہیں۔یہ کھیلنے گئے اور ہارگئے۔ساتھ میں لیجنڈری سے نیچے شرجیل اور صہیب مقصود جیسے نام بھی تھے لیکن یہ سب کیوں ناکام ہوگئے،اس لئے کہ ان سے بڑے لیجنڈری نام اور بھی ہیں۔وہ کھیل رہے یا نہیں۔یہ اہم نہیں۔اہم یہ ہے کہ ان کی کیا عزت ہے۔ان کیلئے ملک میں کیا چل رہا ہے اور ان میں سے چند اگر آزاد بھی ہیں تو لب سی کر کہیں نہ کہیں اس تذلیلی عمل میں شریک ہیں۔

آپ ملک کے لیجنڈی کرکٹر کی عزت کے ساتھ کھلواڑ کریں گے تو کرکٹ کے ہی میدان میں ذلیل ہونگے اور ذلات جاری ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ایک خواب ہے۔ٹی 20 ورلڈکپ میں ناکامی ہے۔ایشیا کپ میں رسوائی ہے۔ورلڈکپ میں ذلالت ہے۔ہرعمر کی ٹیم ہاررہی ہے اور ہر سٹیج پر شکست ہے۔اسے چلتے ہوئے 2 سال ہوگئے ہیں۔2 سال سے ٹیم مسلسل ناکام ہے۔12 ماہ سے تو مکمل کالک مل رہی ہے۔اب چیمپئنز ٹرافی میں بھی یہی حال ہوگا۔ہوم سیریز میں ہم شاید ہی کچھ جیتیں،اس لئے کہ کھیل اور کھیل کے حقیقی سفارتکار کو جب تک عزت نہیں دیں گے تو وہی کھیل ایسے ہی ذلیل کرے گا۔یہ ایسا ہی ہوگا،یہاں تک کہ ہم اپنے ہیروز اور لیجنڈری کرکٹرز کو عزت نہیں دیں گے،اصل مقام نہیں دیں گے۔ہارتے رہیں گے۔جس روز ہم اپنا قبلہ درست کریں گے۔ٹیم کیسی ہی کیوں نہ ہو،عزت کمائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *