| | | | | | | |

پی سی بی میں کوئ آئے،جائے،فرق نہیں پڑتا،ٹیسٹ کپتانی اور سرفرازاحمدپر کھلا جواب

 

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی سی بی میں کوئ آئے،جائے،فرق نہیں پڑتا،ٹیسٹ کپتانی اور سرفرازاحمدپر کھلا جواب۔ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کا سوال پی سی بی سے کریں،ہم اپنی کارکردگی پرتوجہ رکھتے ہیں۔سری لنکا میں گزشتہ سال 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز ڈرا کھیلی تھی۔اس کے بعد سے ہم ہارے ہیں۔محنت جاری ہے۔جہاں تک تعلق ہے کہ میں اگر اب بھی ہارگیا تو کپتانی چھوڑ دوں،اس کے لئے یہ تو میں کرنے نہیں لگا۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظمندورہ سری لنکا سے قبل ایک پریس کانفرنس کی ہے اور اسمیں کہا ہے کہ ورلڈکپ کا سال ہے۔سری لنکا کے دورے سے ہیلپ ملے گی۔مکی آرتھر وہاں کئی سال کوچ رہے،اب ہمارے ساتھ ہیں۔ان کا فیڈ بیک لیں گے۔ٹیم سلیکشن میں میری رائےہوتی ہے،جو مانگتا ہوں۔پی سی بی سلیکٹرز دیتےہیں۔مائنڈ سیٹ مثبت ہے۔کھلاڑی تیار ہیں۔

دورہ سری لنکا کیلئے اچھی تیاری ہے۔پی سی بی میں تبدیلیسے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ہماراکام ہے کرکٹ کھیلنا۔پی سی بی میں کیا ہورہا،ہم اس پرفوکس نہیں کرتے۔ہم سال بھر کے کرکٹ شیڈول پر نظر رکھتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا ہے سرفراز احمد نے گزشتہ سیریز اچھی کھیلی۔میری چوائس پہلی سرفراز احمد ہونگے۔نائب کپتان کا پلیئنگ الیون میں ہونا ضروری نہیں ہوتا۔کنڈیشن کے اعتبار سے ٹیم سلیکٹ ہوگی۔7 ماہ میں تیسرا چیئرمین پی سی بی آگیا،ہم اس پر پریشان نہیں ہوتا۔ابھی میری ذکا اشرف سے ملاقات نہیں ہوئی،ملوں گا تو دیکھیں گے۔میں نے نہیں سنا کہ ذکا اشرف سفارش پر کھلانے کا کہتے ہیں یا نہیں۔میں اس پر کچھ نہیں بول سکتا۔ورلڈکپ میں ہمارا فوکس ایک ٹیم انڈیا پر نہیں ،سب ٹیموں پر ہے۔9 ٹیموں سے جیتیں گے تو آگے جائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *