| | |

شاہین شاہ آفریدی کی امامت میں قومی ٹیم کی ہیری کو مبارکباد،بابر اعظم شامل

کرچی،اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

شاہین شاہ آفریدی کی امامت میں قومی ٹیم کی ہیری کو مبارکباد،بابر اعظم شامل۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں حارث رئوف کو باجماعت ایک ساتھ شادی کی مبارک باد دور سے دے کر اپنا فرض اداکیا ہے۔پاکستانی کرکٹر حارث رئوف کا ولیمہ آج اسلام آباد ہے لیکن قومی کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کیلئے ٹریننگ کیپ میں کراچی میں مصروف ہے۔ایسے میں کسی ایک یا 2 کا بذریعہ فلائٹ جانا ممکن تو ہے لیکن لگتا ہے کہ کوئی نہ جائے گا۔

حارث رئوف کو دلہن لے جانے کی جلدی،وکٹ کیلئے بے تاب

چلیں کوئی جائے نہ جائے لیکن قومی کرکٹرز نے جمعہ کی صبح نیشنل بنک ایرینا(نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ) میں کھڑے ہوکرایک کام کیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی سب سے آگے ہیں،ان کے پیچھے پوری پاکستانی کرکٹ ٹیم کھڑی ہے۔ان میں کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ ہیری! ہم سب کی جانب سے آپ کو شادی بہت مبارک ہو۔ساتھ میں کپتان سمیت بلندآواز میں تمام کرکٹرزیہی نعرے لگاتے ہیں۔بلند آواز میں بولتے ہیں کہ شادی مبارک ہو۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *