| | | | | |

ایشیا کپ 2023،سری لنکا نے حتمی فیصلہ سے قبل دھماکا کردیا

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ 2023،سری لنکا نے حتمی فیصلہ سے قبل دھماکا کردیا۔سری لنکا کرکٹ نے ایشیا کپ پر بڑا دھماکا کردیا۔متوقع اور ممکنہ فیصلہ سے قریب 24 سے 48 گھنٹے قبل اس کے سیکرٹری نے برملا کہا ہے کہ اگر ہمیں پورے ایشیا کپ یا ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے میچز کی میزبانی کا کہا گیا توہم تیار ہیں۔یوں پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل منظوری کے باوجود نیوٹرل وینیو کے موقف کو سبکی کا سامنا کرنا ہوگا۔

یہ سمجھا جاتا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور سری لنکا کو ہائبرڈ ماڈل کے حصے کے طور پر باقی میچوں کے لئے ممکنہ مقامات کے طور پر رکھا جاسکتا ہے۔ایشیا کپ 2023،سری لنکا نے حتمی فیصلہ سے قبل دھماکا کردیا۔

سری لنکا کرکٹ  کے سکریٹری موہن ڈی سلوا نے کہاہے کہ ایشیا کپ کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، لیکن اگر ہم سے ہائبرڈ ماڈل یا مجموعی طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے کہا جاتا ہے، تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

ایشیا کپ 2023 کے فیصلہ کی تاریخ آگئی،اعلان مودی اسٹیڈیم سے ہوگا

اس سال کے ایشیا کپ کے مقام کے بارے میں فیصلہ احمد آباد میں اتوار کو ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل کے موقع پر کیا جائے گا،۔سری لنکا کرکٹ ، بنگلہ یش اور افغانستان کے ہم منصبوں کے ساتھ، انڈین پریمیئر لیگ  کے فائنل کے لئے اس ہفتے کے آخر میں بھارت میں ہوں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *