| | | | |

ایشیا کپ2023، ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ آگئی

لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز

کرکٹ بریکنگ نیوز،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کپ2023، ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ آگئی۔اے سی سی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پاکستان مرحلے کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت ہفتے کے روز سے شروع ہوگی۔ٹکٹ کیلئے آپ نیچے دیئے گئے لنک پر جاسکتے ہیں۔

pcb.bookme.pk

ان ٹکٹوں کی قیمتیں اس سوچ کے تحت مناسب رکھی گئی ہیں کہ پاکستان پندرہ سال کے عرصے کے بعد ایشیا کپ کی میزبانی کررہا ہے تاکہ شائقین آسانی سے پاکستانی اور ایشین اسٹارز کو قریب سے دیکھ سکیں۔

ورلڈکپ 2023 تبدیل شدہ شیڈول جاری،9 میچز الٹ پلٹ،پاکستان،بنگلہ دیش،انگلینڈزیادہ متاثر

پہلے مرحلے میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کے وی آئی پی اور پریمئم انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمتیں سامنے لائی جائیں گی۔76 ویں یوم آزادی کے موقع پر فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کی ٹکٹوں کی قیمتیں اعلان کی جائیں گی۔یہ تمام اعلانات پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے ہونگے۔ایشیا کپ کے سری لنکا مرحلے کے ٹکٹوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

ایشیا کپ اور افغانستان ون ڈے سیریز, پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان

ملتان اور لاہور کے ہاسپٹلیٹی باکسز بھی فروخت کے لیے دستیاب ہونگے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز میں اس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔111227777

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *