دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ سپر4،پاکستان بھارت بڑے میچ کا ٹاس،بڑا سرپرائز۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان بمقابلہ بھارت ہائیئ وولٹیج میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔پاکستان اور بھارت دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔
دبئی میں میچ سے قبل دونوں ٹیمیں میدان میں پہنچیں اور اپنے انداز میں گروم کیا،نظاہر کوئی ایسی بات نہ تھی جس سے لگتا ہو کہ کوئی ٹینسشن چل رہی ہے۔پھر بھی سب کی نگاہیں ٹاس پر تھیں،کیونکہ ہیڈ شیک تنازعہ سب کے سامنے تھا۔
پاکستان اور بھارت کے اس میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔حسن نواز اور خوشدل شاہ باہر جب کہ فہیم اشرف اور حدسین طلعت ان ہوگئے۔
پاکستان نے بڑا سرپرائز تیار کر رکھا ہے۔جو کسی بھی وقت میچ میں دیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی اس بار جب ٹاس ہوا تو دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملائے۔
