| | | |

آسٹریلیا،کھلاڑی شدید زخمی ،ایمبولینس طلب،ہسپتال منتقلی،کرکٹ سرگرمیاں منسوخ

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا،کھلاڑی شدید زخمی ،ایمبولینس طلب،ہسپتال منتقلی،کرکٹ سرگرمیاں منسوخ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ آسٹریلیا میں کھلاڑی شدید زخمی،گردن پر گہرے کٹ،خون بہہ رہا ہے۔ایمرجنسی ایمبولینس طلب،فوری طور پر ہسپتال منتقلی۔کھلاڑی آج رات ہسپتال میں رہیں گے،متعدد ٹیسٹ متوقع۔اگلے میچ بلکہ کئی میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

میلبورن سٹارز کے وکٹ کیپر سیم ہارپر  ٹریننگ کے دوران سر پر شدید چوٹ لگنے کے سبب ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔

سٹیون سمتھ کا پاکستان ٹیسٹ کے اختتامی لمحات میں اہم اعلان

ہارپر سڈنی سکسرز کے ساتھ ایم سی جی میں نیٹ میں بلے بازی کرتے ہوئے سر میں چوٹ لگوا بیٹھے۔کراس بیٹ شاٹ کھیلنے کی کوشش کے دوران ان کے ہیلمٹ کی گرل کے نیچے گیند لگنے کے ساتھ ٹھوڑی پر لگی، جس سے ان کے گلے کے قریب شدید کٹ لگ گیا۔ ایک ایمبولینس کو بلایا گیا لیکن وہ ہوش میں تھے، سانس لے رہےتھے ۔مزید علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ امکان ہے کہ وہ رات بھر وہیں رہیں گے اور ان کے کئی سکین کیے جائیں گے۔ٹریننگ سیشن کو فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا۔ ہارپر کی صورت حال کو اس کے زخموں کی تاریخ کے پیش نظر احتیاط کے ساتھ برتا جائے گا۔ وہ جنوری 2020 میں بی بی ایل میں اس وقت شدید زخمی ہوئے جب وہ ہوبارٹ ہریکینز کے باؤلر ناتھن ایلس سے ٹکرا گئے اور انہیں ہسپتال لے جانا پڑاتھا۔

ہیزل ووڈ کی پاکستان کیلئے خوشخبری،آسٹریلیا کومشکل میں ڈالنے والا ہدف بتادیا،کتنے اسکور درکار

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *