| | | |

سٹیون سمتھ کا پاکستان ٹیسٹ کے اختتامی لمحات میں اہم اعلان

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

سٹیون سمتھ کا پاکستان ٹیسٹ کے اختتامی لمحات میں اہم اعلان۔،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ یہ سوال کہ ڈیوڈ وارنر کے جانے کے بعد وارنر کی جگہ کون لے گا،آسٹریلیا کے پورے موسم گرما میں سرخیوں میں چھایا رہا، مارکس ہیرس، کم بنکرافٹ اور میتھیو رینشا کو ممکنہ جانشین کے طور پر بتایا گیاہے لیکن اب ایک دھماکے دار اعلان ہوگیا ہے۔ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے اسمتھ نے اوپننگ کیلئے خود کو پیش کردیا ہے۔پاکستان کے خلاف سڈنی میں تیسرے دن کے کھیل کے بعد اسمتھ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ وارنر کے چھوڑے ہوئے خلا کو پر کرنے کے لیے نمبر 4 سے اوپر جانے پر غور کریں گے۔ ان کا جواب تھا کہ کیا جا سکتا ہے۔

ہیزل ووڈ کی پاکستان کیلئے خوشخبری،آسٹریلیا کومشکل میں ڈالنے والا ہدف بتادیا،کتنے اسکور درکار

اسمتھ نے محدود اوورز کی کرکٹ میں بیٹنگ شروع کر دی ہے لیکن سرخ گیند کے فارمیٹ میں ٹاپ پر جانا ان کے کیریئر کے لئے نیا چیلنج ہوگا۔عثمان خواجہ کے ساتھ اسمتھ کو آرڈر کے اوپر لے جانے سے کیمرون گرین کو آسٹریلیا کی الیون میں واپسی کا موقع ملے گا۔

پاکستان ابھی بھی جیت سکتا،ہدف کتنا ضروری،عامر جمال نے بتادیا

سٹیو اسمتھ نے حیران کن طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ اس ہفتے ڈیوڈ وارنر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد آسٹریلیا کے لیے اوپننگ کرنے میں یقینی طور پر دلچسپی لیں گے

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *