سڈنی۔کرک اگین رپورٹ۔دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا سکواڈ کا اعلان،تمام بڑے نام بھارت کیلئے قربان۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 30 مئی سے ہو گا۔سٹار آسٹریلوی کرکٹرز پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، مچل سٹارک، جوش ہیزل، زیویئر بارلیٹ، کوپر کونولی اور میتھیو شارٹ کو آسٹریلوی اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے جو اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔کا آئی پی ایل 2026 کے فائنل مرحلے سے ٹکراؤ ہے۔
اہم ستاروں میں مچل مارش اور کیمرون گرین کے علاوہ مارنس لیبوشین، جوش انگلیس اور ایڈم زمپا کا نام شامل کیا گیا ہے۔
۔پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا 2026 سیریز کا شیڈول
پہلا ون ڈے ۔مئی30 – راولپنڈی
دوسرا ون ڈے۔جون2 – لاہور
تیسرا ون ڈے۔جون4 – لاہور
پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کے ون ڈے سکواڈ کی تصدیق کر دی گئی۔کھلاڑیوں میں
مچل مارش،جوش انگلیس ،کیمرون گرین،مارنس لیبوشین،ایڈم زمپا۔ناتھن ایلس،میتھیو رینشا،اولی پیک،جوئل ڈیوس،تنویر سنگھا۔،نیکل چودھری شامل ہیں۔
