Author: admin

کینبرا ،کرک اگین رپورٹ پاکستان اور آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کے درمیان 4 روزہ پریکٹس میچ میں بھی ٹرافی آگئی ہے۔ پاکستان ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے منگل کو کینبرا میں اپنے ہم منصب کے ساتھ ٹرافی رونمائی میں شرکت کی۔ پاکستان اور آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کا 4 روزہ میچ کل صبح ساڑھے 4 بجے پاکستانی وقت کے مطابق شروع ہوگا۔

Read More

کرک اگین رپورٹ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ نیوزی لینڈ کو اس کے ہوم میدان پر ایک اور شکست دے دی۔سیریز کا دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ رنز سے جیت لیا ہے۔ گرین کیپس نے 5 وکٹیں کھو کر 137 رنز بنائے ۔جواب میں کیوی ٹیم نے سخت مقابلہ کیا۔آخری اوور میں 18 رنز درکار تھے لیکن فاطمہ ثنا نے 33 رنز بنانے والی رووی کو 33 پر پویلین بھیج کر پاکستان کو 10رنز کی جیت دلوائی ۔ پاکستان ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کے خلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔ دوسرے میچ…

Read More

سڈنی،کرک اگین رپورٹ ڈیوڈ وارنر کا مچل جانسن کو نہایت برا ٹیکسٹ میسج،آسٹریلین کرکٹ میں بھونچال۔ڈیوڈ وارنر اور مچل جانسن معاملہ جھگڑے،ذاتی نوعیت کے ٹیکسٹ میسجز ،عمل اور رد عمل کا شاخسانہ نکلا ہے۔سابق آسٹریلین کرکٹر کو پاگل قرار دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔مچل جانسن کا کہنا ہے کہ انہیں ڈیوڈ وارنر کی طرف سے ایک “بہت برا ٹیکسٹ میسج موصول ہوا تھا ۔یہ سب تب ہوا،جب جانسن نے 3 روز قبل ایک مضمون لکھ کر آسٹریلین سلیکٹرز سے پوچھا تھا کہ کیا ڈیوڈ وارنر الوداعی ٹیسٹ میچ کا مستحق ہے۔اس کے بعد آسٹریلین میڈیا میں سابق کرکٹرز کی…

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ کرکٹر کے بھائی فرحان 15 سال کی عمر میں یوتھ ورلڈکپ کیلئے منتخب۔انگلینڈ کیلئے ڈیبیو کرنے والےریحان احمد کے چھوٹے بھائی فرحان کو صرف 15 سال کی عمر میں انگلینڈ کے انڈر 19 ورلڈ کپ اسکواڈ میں منتخب  کرلیاگیا ہے۔فرحان آف اسپنر ہیں، جنوری میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے اسکواڈ کے سب سے کم عمر رکن ہیں۔ اسے انگلش گیم میں بہت سے لوگ ریحان سے بھی زیادہ صلاحیت کے حامل تصور کرتے ہیں، ریحان نے پچھلے سال اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر سات وکٹیں حاصل کی تھیں اور وہ ابھی صرف 19 سال…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ حارث رئوف نے پی سی بی شوکاز نوٹس کے جواب میں کیا لکھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں کیا چل رہا ہے،کچھ چیزیں رپورٹ ہواکرتی ہیں۔کچھ نہیں،جیسے حارث رئوف کو شوکاز نوٹس جاری ہوا تھا لیکن اس وقت سامنے نہیں آیا،اب جب کہ انہوں نے جواب جمع کروایا ہے اور یہ رپورٹ ہوگیا ہے۔ حارث رئوف سے پوچھا گیا تھا کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں ہوتے ہوئے انہوں نے آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کیوں کردیا،حارث نے جواب دیا ہے کہ میری ٹیسٹ کرکٹ کی پریکٹس نہیں تھی،اس لئے میں نے معذرت کی۔حارث رئوف کا جواب قبول کرلیاگیا…

Read More

کرک اگین اسپیشل رپورٹ واکاگرائونڈ سے پرتھ اسٹیڈیم،پاکستان کی تلخ یادیں،تمام 5ٹیسٹ ہارے،اس بار کیا ہونے والا۔اس بار پرتھ شہر ضرور ہے لیکن واکا گرائونڈ نہیں۔پرتھ اسٹیڈیم ہے جو 2018 سے 2022 تک صرف 3 ٹیسٹ میچزکی میزبانی کرسکا ہے۔تمام آسٹریلیا نے جیتے ہیں۔آسٹریلیا نے یہاں بھارت کو146 رنز،نیوزی لینڈ  کو296 اسکور اورویسٹ انڈیز کو 164 رنزسے ہرایا ہے۔اتفاق سے تینوں میچزکے ٹاس آسٹریلیا جیتا ہے۔ واکا گرائونڈ پرتھ۔پاکستان نے1979 سے 2004 تک 5 ٹیسٹ میچز یہاں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے،تمام ہاردیئے۔ٹیم کبھی بھی ایک اننگ میں 300 اسکور نہیں کرسکی،حد 298 تک گئی تھی۔2 ٹیسٹ اننگ اور مارجن سے…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ پاکستان سپر لیگ 9 میں آسٹریلیا کے موجودہ پلیئرز میں سے کوئی نام ابھی تک رجسٹرڈ نہیں ہوا ہے۔البتہ کچھ کا انتظار ضرور ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈکے زیر اہتمام ہونے والی پی ایس ایل سیزن 9کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی تعداد سامنے آگئی ہے۔اب تک 254 غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے نام لکھوادیئے ہیں۔ پی سی بی نے بگ بیش پر حارث رئوف کی قسمت کا فیصلہ سنادیا نجی چینل کے مطابق پلاٹینم میں 20 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ پلاٹینم میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ کھلاڑی شامل ہیں۔بنگلہ دیش کے شکیب الحسن،افغانستان کے مجیب…

Read More

کرک اگین رپورٹ رحمان اللہ گرباز کی انٹری،سلمان بٹ کا3ممالک سے رابطہ ،بھارتی پاکستان کی کوچنگ کا خواہاں۔ سلمان بٹ کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو کچھ کیا ہے،اس کے بعد وہ سنجیدگی کے ساتھ غیر ممالک کے ساتھ بات چیت شروع کرچکے ہیں۔افغانستان کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات اور امریکا میں ان کے رابطے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی اعلان سے قبل ان کی افغانستان سے بات جاری تھی لیکن انہوں نے پاکستان کو ترجیح دی۔ اب پی سی بی سے انکار کے بعد وہ معلق ہیں۔ تازہ…

Read More

کراچی 4 دسمبر، 2023 نیشنل ٹی 20 کپ میں آج بڑے برج الٹ گئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سپر 8 مرحلے کے چوتھے روز پشاور، ایبٹ آباد اور فاٹا نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ آج کا آخری میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں رات آٹھ بجے لاہور بلوز اور راولپنڈی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں پشاور نے سیالکوٹ کو 73 رنز سے شکست دیدی۔ پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے۔اسراراللہ نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے۔صاحبزادہ فرحان نے…

Read More

لاہور 4 دسمبر، 2023،پی سی بی میڈیا ریلیز پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولرز حارث رؤف، زمان خان اور اسپنر اسامہ میر کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے این او سی ( نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ ) جاری کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ این او سی ان کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور پاکستان مینز ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ یہ سمجھتا ہے کہ یہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے بہترین مفاد میں ہے جس میں گیم ٹائم اور ورک لوڈ منیجمنٹ کے درمیان توازن سب…

Read More

سڈنی،کرک اگین رپورٹ عثمان خواجہ نے ٹیسٹ ٹیم کے ساتھی ڈیوڈ وارنر پر مچل جانسن کی تنقید پر جوابی فائرنگ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اوپننگ پارٹنر “ایک ہیرو” ہے جس نے سینڈ پیپر گیٹ اسکینڈل کے لیے اپنے واجبات ادا کیے ہیں۔ سابق فاسٹ باؤلر جانسن نے کہا کہ ان کے پرانے ساتھی وارنر پاکستان کے خلاف گرمائی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں الوداع کے مستحق نہیں تھے۔ جانسن نے کہا کہ وارنر نے 2018 میں جنوبی افریقہ میں سینڈ پیپر کے معاملے میں اپنے کردار کی پوری ذمہ داری قبول نہیں کی تھی جس…

Read More

کینبرا،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں مسلسل دوسرے روز پریکٹس۔کھلاڑیوں نے تمام شعبوں میں بھرپور مشقیں کی ہیں اور وہ ایکشن میں ہیں۔آج موسم بہتر ہے۔ادھر کرکٹ آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون سائیڈ میں شامل پیسر مائیکل نیسر باہر ہوگئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں سائیڈ لائن کردیا ہے۔ پرتھ میں میں ہوں یا رضوان،بابراعظم کپتان کا ساتھ دے رہا یا نہیں،سرفراز احمدنےسب بتادیا مائیکل نیسر نے ٹیسٹ سمر سے قبل احتیاط کے طور پر پاکستان کے خلاف پرائم منسٹر الیون کے میچ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔جارڈن بکنگھم بدھ سے مانوکا اوول میں چار…

Read More