نئی دہلی ،کرک اگین رپورٹ بھارت نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لئے ابھی سے 20 کھلاڑی منتخب کرلئے ہیں۔شارٹلزٹ کئے گئے یہ پلیئرز پورا سال ون ڈے کرکٹ کھیلیں گے،تاکہ سال کے آخر میں بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں ایک اچھی طاقت بنے۔یہ فیصلہ آج ایک اہم اجلاس میں کیا گیا ۔ میٹنگ میں راہول ڈریوڈ، کپتان روہت شرما، چیف سلیکٹر چیتن شرما اور این سی اے کے سربراہ وی وی ایس لکشمن موجود تھے، جن میں سے سبھی نے ممبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریباً چار گھنٹے تک بحث کی اور دو طرفہ اور…
Author: admin
عمران عثمانی ملتان کرکٹ ٹیسٹ کیوں کراچی منتقل کیا گیا،یہ ہے وہ سوال جو اس روز بھی ذہنوں میں تھا اور اب جب کہ میچ شروع ہونے کو ہے تو پھر جاگ اٹھا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی رجیم چینج نائٹ کے بعد فوری طور پر جو پہلا فیصلہ سامنے آیا تھا،وہ یہی تھا۔جس وقت یہ فیصلہ کیا گیا تو وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ دھند اور خراب موسم کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ میں 3 جنوری سے شیڈول سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان سے کراچی شفٹ کیا…
لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز کپتان بابر اعظم اور بسمہ معروف نے بالترتیب پاکستان مینز اور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیموں کی سال 2022 میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے پی سی بی پوڈکاسٹ کی 42ویں قسط میں اظہار خیال کیا ہے قومی مینز اور ویمنز کرکٹرز کے لیے سال 2022 ایک ناقابل یقین حد تک مصروف سال تھا۔ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم نے اس سال مجموعی طور پر 44 انٹرنیشنل میچز کھیلے (9 ٹیسٹ، 9 ون ڈے اور 26 ٹی ٹونٹی). اس دوران پاکستان نے آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کی. اس کے علاوہ قومی کرکٹ…
کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کا سال 2023 میں کرکٹ شیڈول گزشتہ سال کی طرح زیادہ مصروف نہیں ہے۔گنتی کے میچز اور گنتی کے ٹورز ہونگے۔اس طرح کرکٹ فینز نے گزشتہ 15 ماہ میں جو کچھ دیکھا،اس کے مقابل آدھا ہوگا۔ٹیم سال میں صرف 6 ٹیسٹ میچزکھیلے گی۔11 ایک روزہ میچز ہونگے اور صرف 5 ٹی 20 میچ کھیلنے کو ملیں گے۔ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے میچز ایک روزہ فارمیٹ کے ہونگے،وہ ان کے علاوہ ہیں۔ جنوری 2023میں پہلی مصروفیت نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان دوسرا ٹیسٹ۔2-6 جنوری: ، کراچی 9 جنوری: پہلا ون ڈے، کراچی 11 جنوری:…
عمران عثمانی سال 2023،پاکستان کے لئے ایک ہی بڑا چیلنج،وہ کیا۔سال 2022 تمام ہوا۔2023 شروع ہے۔کرکٹ میدان مین پاکستان کے لئے گزرا سال اچھا نہیں رہا،منیجمنٹ میں اس کے ہیڈکوارٹر پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدلی آئی تو فیلڈ میں پاکستان زیادہ تر ناکام ہی رہا۔2 اہم ایونٹس ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ ہوئے۔پاکستان دونوں ایونٹس کے فائنل میں ضرور پہنچا لیکن ٹرافی نہ اٹھاسکا۔اسی طرح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2 کے فائنل سے بھی باہر ہوگیا۔ نئے سال مین پاکستان کے لئے سب سے بڑا چیلنج کرکٹ ورلڈکپ ہوگا ،جو سال کے آخر میں بھارت میں ہوگا،اس سے…
لاہور،کرک اگین رپورٹ پاکستان جونیئر لیگ ختم کئے جانے پر اس کے موجد اور بانی سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا سخت رد عمل آیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ پی سی بی کا دوسرا اجلاس،جونیئر لیگ ختم،ایک اور بڑا فیصلہ ساتھ تمام بچوں کو تھوڑی مدد،تھوڑی امید،کسی ایسے شخص کی ضرورتن ہوتی ہے جو ان پر یقین رکھتا ہو،یہ بہت افوسناک ہے کہ ان کا ایونٹ پاکستان جونیئر لیگ انتقامی سیاست کا نشانہ بناکر ختم کردیا گیا۔اس کی کامیابی کا اندازا اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس لیگ سے…
عمران عثمانی سال 2022 کا پہلا ٹیسٹ ایک اپ سیٹ نتیجہ کے ساتھ سامنے آیا۔بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کے خلاف وہاں جاکر کامیاب ہوا،جب کہ سال 2022 کا آخری ٹیسٹ بھی کیویز کھیلے،پاکستان میں وہ ایک یقینی جیت کے قریب آکر بھی فتحیاب نہ ہوسکے۔ پاکستان کے لئے یہ سال بیک ایک نہیں،2 نہیں،3 خوشیوں کا باعث بنا،آسٹریلیا نے 24 برس،انگلینڈ نے 17 اورنیوزی لینڈ نے 20 سال بعد پاکستان کے ٹیسٹ دورے کئے۔اسی طرح اظہر علی ریٹائر ہوئے۔پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ برطرف کئے گئے۔ٹیسٹ کرکٹرز میں شین وارن اور اینڈریو سائمنڈز کی اچانک اموات نے…
لاہور،کرک اگین رپورٹ پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے ایک بار پھر کرکٹ رجیم چینج آپریشن کو ہدف تنقید بنایا ہے اور کہا ہے کہ یہ ٹھگس کا ٹولہ زیادہ دیر کے لئے نہیں ہے۔آدھی رات کو مسلط۔ ہونے والے کرکٹ ٹولہ کو کچھ وقت ہی شاید ملے۔میں ان کو گھاس تک نہیں ڈالتا۔انکو منہ بھی نہیں لگانا چاہتا۔ اپنے یو ٹیوب چینل پر انہوں نے کچھ دستاویزات بھی لہرائیں اور بتایا کہ ان کے دور میں کرکٹ بہتری پر کام چل رہا تھا ۔ فینز کے متعدد سوالات لئے اور کہا کہ ٹیم…
لاہور،کرک اگین رپورٹ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی کارروائی لاہور، 31 دسمبر 2022،پی سی بی میڈیا ریلیز پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت نجم سیٹھی نے کی. منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوا. اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلے مندرجہ ذیل ہیں: ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز اور ڈیپارٹمنٹ کرکٹ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے پی سی بی کے آئین 2014 کے تحت ریجنل، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز اور ڈیپارٹمنٹ / سروس آرگنائزیشنز کی بحالی پر ایک طویل بحث کی.…
کراچی ،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مقامی ہسپتال پہنچ گئے ہیں،جہاں انہوں نے ایک کرکٹ مداح سے بات کی اور اسے کیپ تحفہ میں دی ہے۔ بابر اعظم اور ننھے کرکٹ فینز میں دلچسپ مکالمہ ہوا ہے ۔دونوں نے کھلی گپ شپ کی۔ بیمار فین نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں وہاب ریاض کی بال پر زخمی ہونا برا لگا تھا۔اب تو آپ کی اور اس کی ایک ٹیم ہوگئی۔ بابر اعظم نے ویڈیو فون پر فین کی رضوان سے بھی بات کروائی۔فین نے افسوس کیا کہ ٹی 20 ورلڈ…
کراچی،کرک اگین رپورٹ ملک میں بڑھتی سیاسی بے یقینی ،کسی بھی وقت بڑے اہم اعلان کی بھی گھنٹیوں کے نیچے پی سی بی کے نئے عبوری حکام بھی بے چین ہوگئے ہیں اور انہیں یہ لگنے لگا ہے کہ ہوائوں میں بری طرح ہلتی چھتری ان کے لئے بھی سایہ نہیں بن سکے گی۔ایسے میں اگلے 14 سے 21 روز کچھ بھی نیا پاسکتے ہیں،یوں پھر سے نئی کی صدائیں ہونگی۔ قومی چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بھی اپنا مستقبل دیکھ لیا،اس عہدے پر لمبا کام نہ کرنے کا عندیہ،اپنی فائونڈیشن کے لئے توجہ اہم بنادی ہے۔ہفتہ کو…
کراچی،کرک اگین رپورٹ حیران کن فیصلہ ضرور کیا،ون ڈے سلیکشن پر میچ آنے پر بات ہوگی،بابر اعظم کا مبہم جواب۔بابر اعظم نے کہا ہے کہ شروع میں بھی کہا تھا کہ ہم رزلٹ کی جانب جائیں گے،چانس لیا۔15 اوورز میں 138 رنزبن سکتےتھے لیکن ہم 10 آئوٹ بھی کرسکتے تھے۔کوئی نہیں جانتا تھا کہ کیا نتیجہ آئے گا۔ایسا کچھ نہیں ہے کہ عبوری سلیکشن کمیٹی سے اختلاف ہو،جو بھی فیصلہ ہوتا ہے،میرا فوکس اپنی کرکٹ پر ہوتا ہے۔ نیشنل بنک ایرینا میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے ڈرا کے بعد پریس کانفرنس میں پاکستانی کپتان کہتے ہیں کہ …