Author: admin

کراچی،کرک اگین رپورٹ Twitter Image کراچی کنگز ایک بار پھر ٹھس،اسلام آباد یونائیٹڈ نے چاروں شانے چت کردیا۔پی ایس ایل 7 میں مسلسل 5 ویں شکست نے پلے آف کی ریس سے قریب قریب باہر کردیا ہے۔اس بار ٹاس کا سکہ بھی کراچی سے روٹھ گیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے  ایونٹ میں 13 میچز کے بعد وہ کام کیا جو اس سے پہلے نہ ہوا تھا۔اس کے باوجود بھی کامیابی اس کے نام رہی،شاید اس لئے کہ  مسلسل 8 ویں میچ میں پہلے بیٹنگ والی سائیڈ کے جیتنے کی روایت قائم رہنی تھی۔کنگز ٹیم 42 رنز کی شکست سے دوچار ہوگئی…

Read More

احمد آباد۔کرک اگین رپورٹ بھارت کا 1000 واں ایک روزہ میچ کسی بھی بڑی بد مزگی سے بچ گیا ہے۔میزبان ٹیم نے اس میں کامیابی سمیٹ لی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ اس نے 6 وکٹ سے جیت لیا۔ احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم صرف 176 رنز بنا سکی تھی۔جیسن ہولڈر نے 57 رنز کی اننگ کھیلی۔بھارت کی جانب سے یزوندرا چاہل نے 49 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔ساتھ میں 100 ون ڈے وکٹ بھی مکمل کیں۔ جواب میں میزبان ٹیم نے تیزی کے ساتھ اسکور…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے اچھی خبر،انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی جیسن رائے نے تمام رکاوٹیں عبور کرلیں،وہ کل کے میچ کے لئے دستیاب ہونگے۔گلیڈی ایٹرز ٹیم کو بیٹنگ میں مشکلات آرہی تھیں،اب جاکر کچھ ٹریک بہتر ہونا شروع ہورہا ہے۔ کراچی کنگز کو 5ویں میچ میں پہلی فتح کی تلاش،کچھ نیا ہوسکتا اتفاق سے یہ کراچی کا اس سال کا آخری میچ ہوگا جو کل 7 فروری کوئٹہ اور لاہور کے مابین کھیلا جائے گا،اس کے ساتھ ہی تمام ٹیموں کے 5،5 میچز مکمل ہوجائیں گے۔ پی ایس ایل 7 اس کے بعد 2 روزہ…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ File Photo پاکستان سپر لیگ 7 میں آج بھی اہم میچ کھیلا جارہا ہے۔کراچی کنگز آج کے میچ کے ساتھ اپنا آدھا سفر مکمل کرلے گی،بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم تاحال فتح سے محروم ہے،اپنے 5 ویں میچ میں اسے اسلام آباد یونائیٹڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔ محمد رضوان کی انکساری کی نئی مثال،وہاب ریاض بھی سارا ملبہ اٹھاگئے کنگز ٹیم مسلسل ناکامیوں کے  بعد دبائو کا شکار ہے۔ٹیم سلیشن اور درست فیصلے اس کے لئے ایشو بن رہے ہیں۔ادھر اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم جتنی بڑی ہے،میدان میں اتنی ہی چھوٹی ثابت ہورہی ہے۔گزشتہ…

Read More

میلبورن،کرک اگین رپورٹ File Photo آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 10کی دوری پر پے،آسٹریلیا میں اس کی شدت ابھی سے محسوس کی جارہی ہے۔اس کا ثبوت یہ ہے کہ فوری طور پر ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی ہے،اب تک 2 لاکھ سے زائد ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں،ان میں سے 60 ہزار ٹکٹس پاکستان اور بھارت کے روایتی مقابلہ کی ہیں جو ملیبورن کے تاریخی میدان میں 23 اکتوبر کوکھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کا 1956 میں پہلا دورہ پاکستان،کراچی میں اپنے ہی تماشائیوں سے گالیاں آسٹریلیا ایونٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے،اس لئے بھی ملک میں جوش وخروش ابھی…

Read More

کراچی،پی سی بی پریس ریلیز آسٹریلوی کرکٹرز کا دورہ پاکستان کے لئے بین ڈنک سے مسلسل رابطہ،کیا جواب ملا۔اس رپورٹ میں جواب مل جائے گا۔جیمز فالکنر بھی سفیر بن گئے،وہ بھی کچھ بول رہے۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلیا کے دو تجربہ کار کھلاڑی بالترتیب بین ڈنک اور جیمز فالکنر اپنی ٹیم کو 24 سال بعد شائقینِ کرکٹ کی سرزمین، پاکستان، میں ایکشن میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے 24 سال بعد دورہ پاکستان کو کرکٹ کے کھیل کے لیے…

Read More

کرک اگین اسپیشل ڈیسک آسٹریلیا کرکٹ ٹیم رواں صدی میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کررہی ہے،بدقسمتی سے یہ وہ پہلی انٹرنیشنل ٹیم تھی جس نے اس صدی کے شروع میں پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تھا،نتیجہ میں پاکستان کی اس ملک کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز نیوٹرل مقام پر ہوئی۔آسٹریلیا نے یہ سلسلہ اس  وقت شروع کیا ،جب دیگر ٹیمیں اس کا تصور بھی نہیں کرسکتی تھیں۔پاکستان کے حالات بھی اچھے تھے۔ بریکنگ نیوز،آسٹریلیا کا دورہ پاکستان منظور،کرک اگین کی 25 جنوری کی خبر کی تصدیق،شیڈول تبدیل اس ماہ کینگروز جب پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے اتریں…

Read More

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ Twitter Image بھارتی کرکٹ ٹیم آج 6 فروری کو تاریخ کا اہم ترین ایک روزہ میچ کھیل رہی ہے۔سامنے ویسٹ انڈیز ٹیم ہے،جس نے آئر لینڈ جیسی ٹیم کے خلاف 3 ایک روزہ میچز کی سیریز حال ہی میں اپنے ملک میں ہاری ہے۔یہ ایک رنگ تھا۔دوسرا رنگ یہ ہے کہ بھارت اڑان بھرنے سے قبل اس نے انگلینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 میچزکی سیریز اپنے نام کی ہے۔ محمد رضوان کی انکساری کی نئی مثال،وہاب ریاض بھی سارا ملبہ اٹھاگئے یہ نتائج بھارت پر واضح کرنے کے لئے کافی ہیں کہ بھلے اس صدی…

Read More

کرک اگین رپورٹ شیخ رشید کا بھرپور تعاون،بھارت انڈر 19 ورلڈ چیمپئن بن گیا آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ بھارت نے جیت لیا۔انگلینڈ کا 1998 کے بعد 24 سال میں پہلی بار ٹائٹل اٹھانے کا خواب بکھر گیا۔بھارت تاریخ کے 8ویں فائنل میں ریکارڈ 5 ویں بار یوتھ ورلڈ چیمپئن بن گیا۔ سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں ہفتہ کو کھیلے گئے میگا فائنل میں اس نے انگلینڈ کو آئوٹ کلاس کردیا۔4 وکٹ سے کامیابی اپنے نام کرلی۔ فاتح ٹیم نے 190 رنز کا ہدف 14 بالیں قبل 6 وکٹ پر پورا کرلیا۔صفر پر پہلی اور 97 پر…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان عاجزی وانکساری میں بھی سب سے آگے،82 رنزبنانے،شاندار کپتانی کرنے کے بعد جب انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا تو کہنے لگے کہ میں نہیں،ٹم ڈیوڈ اس کا حقدار بنتا ہے۔ان کی یہ بات زیادہ پسند کی جارہی ہے۔ دھانی کی حرکات،مصنوعی غصہ،جشن اسٹائل،شاہی آداب محمد رضوان کی انکساری کی نئی مثال،وہاب ریاض بھی سارا ملبہ اٹھاگئے۔پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے اعتراف کیا ہے کہ ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں ساری غلطی ہی میری ہے،اس لئے ہم ہارگئے،انہوں نے ٹیم کی ناکامی کا ذمہ دار خود…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ Twitter Image ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 میں ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی،اس نے پشاور زلمی کو یکطرفہ مقابلہ کے بعد 57 رنز سےآئوٹ کلاس کردیا،ایونٹ میں مسلسل 5 ویں جیت،ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی برقرار رہا۔ رضوان اور ٹم ڈیوڈ کا زلمی پر لاٹھی چارج،ملتان کے 222 رنز ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی ٹیم 223 رنزکے بھاری بھرکم ہدف کے تعاقب میں زمین بوس ہوگئی۔ ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 165 رنز تک ہی محدود ہوئی۔بنیادی وجہ سلطانز کے پیسرز اورا سپنر…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ دھانی کی حرکات،مصنوعی غصہ،جشن اسٹائل،شاہی آداب۔پاکستان سپر لیگ 7 میں ملتان ٹیم کی جانب سے چٹکلے ہیں،پشاور زلمی کے خلاف میچ میں 222 اسکور کرکے اس کے پلیئرز اعتماد میں تھے،یہی وجہ ہے کہ ہر ایک چہک رہا تھا لیکن دراز قد پیسر شاہ نواز دھانی نے تو کمال ہی کردیا۔انہوں نے  نت نئے اسٹائل سے عوامی توجہ حاصل کرلی ہے۔ دھانی پہلے بھی اپنی حرکات سے مقبول تھے لیکن ہفتہ کی رات زلمی کے اوپنر کامران اکمل کو آئوٹ کرکے انہوں نے جشن مناتے لمبی دوڑ لگادی،ایسا لگتا تھا کہ وہ گرائونڈ کے باہر جاکر دم…

Read More