| | | | | | |

رمیز راجہ کا افغانستان کے خلاف ایکشن،بابر اعظم سے اہم باتیں

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

 

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے ایک بار پھر میڈیا کو منفی نیوز کا متلاشی قرار دیتے ہوئے ملک میں جاری اپنے کرکٹ سسٹم کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ نتائج آگئے۔ٹیم جیتنا شروع ہوگئی ۔رینکنگ بہتر ہے،اس لئے تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مجھے 1 سال ہوگیا،کرکٹ بہتر ہوئی ہے۔ہر چیز ٹریک پر ہے۔ملک میں بہت کچھ نیا ہونے جارہا۔

پی سی بی تمام بورڈز میں واحد بورڈ ہے جس نے آئی سی سی میں 2 بار شکایت درج کی ہے

تجویز دی ہے کہ 4 ملکی کپ ہو،ٹرائنگولر کپ کھیلا جائے ۔ساتھ میں دنیا بھر کی لیگز کو ایف ٹی پی کا حصہ نہ بنایا جائے ۔سب متاثر ہورہے ہیں۔

رمیز راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل میری بابر اعظم سے بات ہوئی تھی ۔بہت کچھ بتایا تھا۔ان کی فارم پر معمولی بات ہوئی،فائنل میں لمبی اننگ کھیلیں گے۔

افغانستان کے خلاف میچ کے حوالہ سے کہا ہے کہ ہم آئی سی سی،ایشین کرکٹ کونسل اور متحدہ عرب امارات حکام کو خط لکھیں گے کہ یہ فینز پر حملے ناقابل برداشت ہیں،مستقبل میں اس پر ایکشن لیں۔

پاکستان جونیئر لیگ ایک بہترین پلیٹ فارم ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *